مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 48

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وعرضوا على ربك صفا لقد جئتمونا كما خلقناكم اول مرة بل زعمتم الن نجعل لكم موعدا

اور سب تمہارے پروردگار کے سامنے صف باندھ کر لائے جائیں گے (تو ہم ان سے کہیں گے کہ) جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا (اسی طرح آج) تم ہمارے سامنے آئے لیکن تم نے تو یہ خیال کر رکھا تھا کہ ہم نے تمہارے لئے (قیامت کا) کوئی وقت مقرر ہی نہیں کیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 48
  • پارہ 15
  • صفحہ 299

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

منکرین بعث کو تفریع و توبیخ کے طور پر یہ کہا جائے گا کہ تم تو قیامت وغیرہ کو محض ڈھکوسہ سمجھتے تھے آج سب جتھا اور اثاثہ چھوڑ کر ننگ دھڑنگ کہاں آ پہنچے ۔ اور "جیسا بنایا تھا پہلی بار" میں یہ بھی داخل ہے کہ بدن میں کچھ زخم و نقصان وغیرہ نہ رہے گا ۔ حدیث میں ہے کہ محشر میں کل ایک سو بیس صفیں ہوں گی جن میں اسی امت محمدیہ کی ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَعُرِضُوا۟اور وہ پیش کئے جائیں گےwaʿuriḍū
  2. عَلَىٰپرʿalā
  3. رَبِّكَتیرے ربrabbika
  4. صَفًّۭاصف در صفṣaffan
  5. لَّقَدْالبتہ تحقیقlaqad
  6. جِئْتُمُونَاآگئے تم ہمارے پاسji'tumūnā
  7. كَمَاجیسا کہkamā
  8. خَلَقْنَـٰكُمْپیدا کیا تھا ہم نے تم کوkhalaqnākum
  9. أَوَّلَپہلی بار/ پہلی مرتبہawwala
  10. مَرَّةٍۭ ۚپہلی بار/ پہلی مرتبہmarratin
  11. بَلْبلکہbal
  12. زَعَمْتُمْسمجھا تم نے/ گمان کیا تم نےzaʿamtum
  13. أَلَّنکہ ہرگز نہیںallan
  14. نَّجْعَلَہم نے بنایاnajʿala
  15. لَكُمتمہارے لئےlakum
  16. مَّوْعِدًۭاکوئی وعدے کا وقتmawʿidan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں