تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
حضرت موسٰیؑ کو اندازہ ہو گیا کہ خضرؑ کے تحیر خیز حالات و واقعات کا چپ چاپ مشاہدہ کرتے رہنا بہت ٹیڑھی کھیر ہے ۔ اس لئے آخری بات کہہ دی کہ اس مرتبہ اگر سوال کروں تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیں ایسا کرنے میں آپ معذور ہوں گے اور میری طرف سے کوئی الزام آپ پر عائد نہیں ہو سکتا کیونکہ تین مرتبہ موقع دے کر آپ حجت تمام کر چکے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں