تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جب تک زندہ رہوں جس وقت اور جس جگہ کے مناسب جس قسم کی صلوٰۃ و زکوٰۃ کا حکم ہو ۔ اسکی شروط و حقوق کی رعایت کے ساتھ برابر ادا کرتا رہوں جیسے دوسری جگہ مومنین کی نسبت فرمایا الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَلٰی صَلَاتِہِمۡ دَآئِمُوۡنَ (المعارج۔۲۳) اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر آن اور ہر وقت نمازیں پڑھتے رہتے ہیں بلکہ یہ مراد ہے کہ جس وقت جس طرح کی نماز کا حکم ہو ہمیشہ پابندی سے تعمیل حکم کرتے ہیں اور اس کی برکات و انوار ہمہ وقت انکو…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں