مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 48

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واعتزلكم وما تدعون من دون الله وادعو ربي عسى الا اكون بدعاء ربي شقيا

اور میں آپ لوگوں سے اور جن کو آپ خدا کے سوا پکارا کرتے ہیں ان سے کنارہ کرتا ہوں اور اپنے پروردگار ہی کو پکاروں گا۔ امید ہے کہ میں اپنے پروردگار کو پکار کر محروم نہیں رہوں گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 48
  • پارہ 16
  • صفحہ 308

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی میری نصیحت کا جب کوئی اثر تم پر نہیں ، بلکہ الٹا مجھے دھمکیاں دیتے ہو ، تو اب میں خود تمہاری بستی میں رہنا نہیں چاہتا ۔ تم کو اور تمہارے جھوٹے معبودوں کو چھوڑ کر وطن سے ہجرت کرتا ہوں تاکہ یکسو ہو کر اطمینان سے خدائے واحد کی عبادت کر سکوں حق تعالیٰ کے فضل و رحمت سے کامل امید ہے کہ اس کی بندگی کر کے میں محروم و ناکام نہیں رہوں گا ۔ غربت و بےکسی میں جب اس کو پکاروں گا ، ادھر سے ضرور اجابت ہو گی ۔ میرا خدا پتھر کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَعْتَزِلُكُمْاور میں چھوڑتا ہوں آپ کوwa-aʿtazilukum
  2. وَمَااور جن کوwamā
  3. تَدْعُونَآپ پکارتے ہیںtadʿūna
  4. مِنکےmin
  5. دُونِسوائےdūni
  6. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  7. وَأَدْعُوا۟اور میں پکارتا ہوںwa-adʿū
  8. رَبِّىاپنے رب کوrabbī
  9. عَسَىٰٓامید ہےʿasā
  10. أَلَّآکہ نہallā
  11. أَكُونَمیں ہوں گاakūna
  12. بِدُعَآءِدعا کے ساتھbiduʿāi
  13. رَبِّىاپنے رب کی (اپنے رب کو پکار کر)rabbī
  14. شَقِيًّۭانامرادshaqiyyan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں