مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 49

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما اعتزلهم وما يعبدون من دون الله وهبنا له اسحاق ويعقوب وكلا جعلنا نبيا

اور جب ابراہیم ان لوگوں سے اور جن کی وہ خدا کے سوا پرستش کرتے تھے اُن سے الگ ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحاق اور (اسحاق کو) یعقوب بخشے۔ اور سب کو پیغمبر بنایا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 49
  • پارہ 16
  • صفحہ 308

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ کی راہ میں ہجرت کی اور اپنوں سے دور پڑے ۔ اللہ تعالیٰ نے ان سے بہتر اپنے دیے تاکہ غریب الوطنی کی وحشت دور ہو اور انس و سکون حاصل کریں۔ شاید حضرت اسمٰعیل کا ذکر اس لئے نہیں کیا کہ وہ ان کے پاس نہیں رہے بچپن ہی میں جدا کر دیے گئے تھے۔ نیز ان کا مستقل تذکرہ آگے آنے والا ہے (تنبیہ) حضرت اسحاقؑ حضرت ابراہیمؑ کے بیٹے اور حضرت یعقوبؑ حضرت اسحٰقؑ کے بیٹے ہیں۔ ان ہی سے سلسلہ بنی اسرائیل کا چلا ۔ جن میں سینکڑوں نبی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاتو جبfalammā
  2. ٱعْتَزَلَهُمْجدا ہوا ان سےiʿ'tazalahum
  3. وَمَااور جن کیwamā
  4. يَعْبُدُونَوہ عبادت کرتے تھےyaʿbudūna
  5. مِنکےmin
  6. دُونِسوائےdūni
  7. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  8. وَهَبْنَاعطا کیا ہم نےwahabnā
  9. لَهُۥٓاس کے لیےlahu
  10. إِسْحَـٰقَاسحاق کوis'ḥāqa
  11. وَيَعْقُوبَ ۖاور یعقوب کوwayaʿqūba
  12. وَكُلًّۭااور ہر ایک کوwakullan
  13. جَعَلْنَابنایا ہم نےjaʿalnā
  14. نَبِيًّۭانبیnabiyyan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں