مواد پر جائیں
Quran Maqasid

اعْتَزَلَ

قرآن میں اعتزل

معنی: تو الگ رہو

اعتزل قرآن کی 5 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
5
مادّہ
ع ز ل

اعْتَزَلَ

فعل · 7 بار

معنی: تو الگ رہو · دوسرے تراجم: ایک طرف ہوجائیں تم سے, وہ چھوڑیں تم کو, چھوڑ دیا تم نے ان کو, اور میں چھوڑتا ہوں آپ کو

قرآن میں صورتیں

  • فَٱعْتَزِلُوا۟ ×1
  • ٱعْتَزَلُوكُمْ ×1
  • يَعْتَزِلُوكُمْ ×1
  • ٱعْتَزَلْتُمُوهُمْ ×1
  • وَأَعْتَزِلُكُمْ ×1
  • ٱعْتَزَلَهُمْ ×1
  • فَٱعْتَزِلُونِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الاعتزال: تجنب الشيء عمالة كانت أو

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

العين والزاء واللام أصل صحيح يدل على تنحية وإمالة تقول: عزل الإنسان الشيء يعزله، إذا نحاه في جانب. وهو بمعزل وفي معزل من أصحابه، أي في ناحية عنهم. والعزلة: الاعتزال. والرجل يعزل عن المرأة، إذا لم يرد ولدها.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ع ز ل پر مکمل اندراجات

اعتزل والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ وہ تو نجاست ہے۔ سو ایام حیض میں عورتوں سے کنارہ کش رہو۔ اور جب تک پاک نہ ہوجائیں ان سے مقاربت نہ کرو۔ ہاں جب پاک ہوجائیں تو جس طریق سے خدا نے ارشاد فرمایا ہے ان کے پاس جاؤ۔ کچھ شک نہیں کہ خدا توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:222
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مگر جو لوگ ایسے لوگوں سے جا ملے ہوں جن میں اور تم میں (صلح کا) عہد ہو یا اس حال میں کہ ان کے دل تمہارے ساتھ یا اپنی قوم کے ساتھ لڑنے سے رک گئے ہوں تمہارے پاس آجائیں (تو احتراز ضروری نہیں) اور اگر خدا چاہتا تو ان کو تم پر غالب کردیتا تو وہ تم سے ضرور لڑتے پھر اگر وہ تم سے (جنگ کرنے سے) کنارہ کشی کریں اور لڑیں نہیں اور تمہاری طرف صلح (کا پیغام) بھیجیں تو خدا نے تمہارے لئے ان پر (زبردستی کرنے کی) کوئی سبیل مقرر نہیں کی

    سورہ نساء، آیت 4:90
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم کچھ اور لوگ ایسے بھی پاؤ گے جو یہ چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں لیکن فتنہ انگیزی کو بلائے جائیں تو اس میں اوندھے منہ گر پڑیں تو ایسے لوگ اگر تم سے (لڑنے سے) کنارہ کشی نہ کریں اور نہ تمہاری طرف (پیغام) صلح بھیجیں اور نہ اپنے ہاتھوں کو روکیں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو ان لوگوں کے مقابلے میں ہم نے تمہارے لئے سند صریح مقرر کردی ہے

    سورہ نساء، آیت 4:91
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم نے ان (مشرکوں) سے اور جن کی یہ خدا کے سوا عبادت کرتے ہیں ان سے کنارہ کرلیا ہے تو غار میں چل رہو تمہارا پروردگار تمہارے لئے اپنی رحمت وسیع کردے گا اور تمہارے کاموں میں آسانی (کے سامان) مہیا کرے گا

    سورہ کہف، آیت 18:16
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور میں آپ لوگوں سے اور جن کو آپ خدا کے سوا پکارا کرتے ہیں ان سے کنارہ کرتا ہوں اور اپنے پروردگار ہی کو پکاروں گا۔ امید ہے کہ میں اپنے پروردگار کو پکار کر محروم نہیں رہوں گا

    سورہ مریم، آیت 19:48
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ابراہیم ان لوگوں سے اور جن کی وہ خدا کے سوا پرستش کرتے تھے اُن سے الگ ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحاق اور (اسحاق کو) یعقوب بخشے۔ اور سب کو پیغمبر بنایا

    سورہ مریم، آیت 19:49
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ

    سورہ دخان، آیت 44:21