مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مَرَدّ

قرآن میں مرد

معنی: کوئی پھیرنے والا

مرد قرآن کی 6 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
6
مادّہ
ر د د

مَرَدّ

اسم · 6 بار

معنی: کوئی پھیرنے والا · دوسرے تراجم: انجام میں, ٹلنا۔ پھیرا جانا, پلٹنا ہمارا, لوٹنے کی

قرآن میں صورتیں

  • مَرَدَّ ×4
  • مَّرَدًّا ×1
  • مَرَدَّنَآ ×1

مَرَدُ

فعل · 1 بار

معنی: ماہر ہوگئے۔ اڑ گئے

قرآن میں صورتیں

  • مَرَدُوا۟ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الرد: صرف الشيء بذاته، أو بحالة من أحواله، يقال: رددته فارتد، قال تعالى: ولا يرد بأسه عن القوم المجرمين

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الراء والدال أصل واحد مطرد منقاس، وهو رجع الشيء. تقول: رددت الشيء أرده ردا. وسمي المرتد لأنه رد نفسه إلى كفره. والرد: عماد الشيء الذي يرده، أي يرجعه عن السقوط والضعف. والمردودة: المرأة المطلقة. ومنه الحديث: أنه قال لسراقة بن مالك: " «ألا أدلك على أفضل الصدقة، ابنتك مردودة عليك، ليس لها كاسب غيرك» ". ويقال شاة مرد…

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ر د د پر مکمل اندراجات

مرد والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہارے گرد و نواح کے بعض دیہاتی منافق ہیں اور بعض مدینے والے بھی نفاق پر اڑے ہوئے ہیں تم انہیں نہیں جانتے۔ ہم جانتے ہیں۔ ہم ان کو دوہرا عذاب دیں گے پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے

    سورہ توبہ، آیت 9:101
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس کے آگے اور پیچھے خدا کے چوکیدار ہیں جو خدا کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ خدا اس (نعمت) کو جو کسی قوم کو (حاصل) ہے نہیں بدلتا جب تک کہ وہ اپنی حالت کو نہ بدلے۔ اور جب خدا کسی قوم کے ساتھ برائی کا ارادہ کرتا ہے تو پھر وہ پھر نہیں سکتی۔ اور خدا کے سوا ان کا کوئی مددگار نہیں ہوتا

    سورہ رعد، آیت 13:11
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ ہدایت یاب ہیں خدا ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے۔ اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ تمہارے پروردگار کے صلے کے لحاظ سے خوب اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں

    سورہ مریم، آیت 19:76
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو اس روز سے پہلے جو خدا کی طرف سے آکر رہے گا اور رک نہیں سکے گا دین (کے رستے) پر سیدھا منہ کئے چلے چلو اس روز (سب) لوگ منتشر ہوجائیں گے

    سورہ روم، آیت 30:43
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سچ تو یہ ہے کہ جس چیز کی طرف تم مجھے بلاتے ہو اس کو دنیا اور آخرت میں بلانے (یعنی دعا قبول کرنے) کا مقدور نہیں اور ہم کو خدا کی طرف لوٹنا ہے اور حد سے نکل جانے والے دوزخی ہیں

    سورہ مومن، آیت 40:43
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے تو اس کے بعد اس کا کوئی دوست نہیں۔ اور تم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب وہ (دوزخ کا) عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کیا (دنیا میں) واپس جانے کی بھی کوئی سبیل ہے؟

    سورہ شوریٰ، آیت 42:44
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان سے کہہ دو کہ) قبل اس کے کہ وہ دن جو ٹلے گا نہیں خدا کی طرف سے آ موجود ہو اپنے پروردگار کا حکم قبول کرو۔ اس دن تمہارے لئے نہ کوئی جائے پناہ ہوگی اور نہ تم سے گناہوں کا انکار ہی بن پڑے گا

    سورہ شوریٰ، آیت 42:47