مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 158

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الصفا والمروة من شعائر الله فمن حج البيت او اعتمر فلا جناح عليه ان يطوف بهما ومن تطوع خيرا فان الله شاكر عليم

بےشک (کوہ) صفا اور مروہ خدا کی نشانیوں میں سے ہیں۔ تو جو شخص خانہٴ کعبہ کا حج یا عمرہ کرے اس پر کچھ گناہ نہیں کہ دونوں کا طواف کرے۔ (بلکہ طواف ایک قسم کا نیک کام ہے) اور جو کوئی نیک کام کرے تو خدا قدر شناس اور دانا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 158
  • پارہ 2
  • صفحہ 24

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے ذکر تھا تحویل الی الکعبہ کا اور کعبہ کے سب قبلوں سے افضل ہونے کا اب اس کے محل ادائے حج و عمرہ ہونے کو بیان فرماتے ہیں تاکہ وَ لِاُتِمَّ نِعۡمَتِیۡ عَلَیۡکُمۡ کی تصدیق اور تکمیل خوب ہو جائے یا یوں کہئے کہ اس سے پہلے صبر کی فضیلت مذکور تھی اب یہ فرمایا گیا کہ دیکھو صفا و مروہ جو شعائر اللہ میں داخل ہوئیں اور ان میں سعی کرنا حج و عمرہ میں ضروری ہوا اس کی وجہ یہی تو ہے کہ یہ فعل صابرین یعنی حضرت ہاجرہ اور انکے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ إِنَّبیشکinna
  2. ٱلصَّفَاصفاl-ṣafā
  3. وَٱلْمَرْوَةَاور مروہwal-marwata
  4. مِنسےmin
  5. شَعَآئِرِنشانیوں میں ہیںshaʿāiri
  6. ٱللَّهِ ۖاللہ کیl-lahi
  7. فَمَنْپس جو کوئیfaman
  8. حَجَّحج کرےḥajja
  9. ٱلْبَيْتَبیت اللہ کاl-bayta
  10. أَوِیاawi
  11. ٱعْتَمَرَعمرہ کرےiʿ'tamara
  12. فَلَاتو نہیں کوئیfalā
  13. جُنَاحَگناہjunāḥa
  14. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  15. أَنکہan
  16. يَطَّوَّفَوہ طواف کرےyaṭṭawwafa
  17. بِهِمَا ۚان دونوں کاbihimā
  18. وَمَناور جو کوئیwaman
  19. تَطَوَّعَخوشی سے کرےtaṭawwaʿa
  20. خَيْرًۭاکوئی بھی نیکیkhayran
  21. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  22. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  23. شَاكِرٌقدر دان ہےshākirun
  24. عَلِيمٌجاننے والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں