مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 178

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا كتب عليكم القصاص في القتلى الحر بالحر والعبد بالعبد والانثى بالانثى فمن عفي له من اخيه شيء فاتباع بالمعروف واداء اليه باحسان ذلك تخفيف من ربكم ورحمة فمن اعتدى بعد ذلك فله عذاب اليم

مومنو! تم کو مقتولوں کے بارےمیں قصاص (یعنی خون کے بدلے خون) کا حکم دیا جاتا ہے (اس طرح پر کہ) آزاد کے بدلے آزاد (مارا جائے) اور غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت اور قاتل کو اس کے (مقتول) بھائی (کے قصاص میں) سے کچھ معاف کردیا جائے تو (وارث مقتول) کو پسندیدہ طریق سے (قرار داد کی) پیروی (یعنی مطالبہٴ خون بہا) کرنا اور (قاتل کو) خوش خوئی کے ساتھ ادا کرنا چاہیئے یہ پروردگار کی طرف سے تمہارے لئے آسانی اور مہربانی ہے جو اس کے بعد زیادتی کرے اس کے لئے دکھ کا عذاب ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 178
  • پارہ 2
  • صفحہ 27

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

زمانہ جاہلیت میں یہود اور اہل عرب نے یہ دستور کر رکھا تھا کہ شریف النسب لوگوں کے غلام کے بدلے رذیل لوگوں کے آزاد کو اور عورت کے بدلے مرد کو اور ایک آزاد کے بدلے دو کو قصاص میں قتل کرتے تھے حق تعالیٰ نے اس آیہ میں حکم دیا کہ اے ایمان والو ہم نے تم پر مقتولین میں برابری اور مساوات کو فرض کر دیا قصاص کے معنی لغت میں برابری اور مساوات کے ہیں تم نے یہ دستور نکالا ہے کہ شریف اور رذیل میں امتیاز کرتے ہو یہ لغو ہے جانیں سب…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. كُتِبَلکھ دیا گیا ہےkutiba
  5. عَلَيْكُمُتم پرʿalaykumu
  6. ٱلْقِصَاصُبدلہ لیناl-qiṣāṣu
  7. فِىمیںfī
  8. ٱلْقَتْلَى ۖمقتولوں کے (بارے میں)l-qatlā
  9. ٱلْحُرُّآزادl-ḥuru
  10. بِٱلْحُرِّبدلے آزاد کےbil-ḥuri
  11. وَٱلْعَبْدُاور غلامwal-ʿabdu
  12. بِٱلْعَبْدِبدلے غلام کےbil-ʿabdi
  13. وَٱلْأُنثَىٰاور عورتwal-unthā
  14. بِٱلْأُنثَىٰ ۚبدلے عورت کےbil-unthā
  15. فَمَنْتو جو کوئیfaman
  16. عُفِىَمعاف کردیا گیاʿufiya
  17. لَهُۥواسطے اس کےlahu
  18. مِنْسےmin
  19. أَخِيهِاس کے بھائی (کی طرف)akhīhi
  20. شَىْءٌۭکوئی چیزshayon
  21. فَٱتِّبَاعٌۢتو پیروی کرنا ہےfa-ittibāʿun
  22. بِٱلْمَعْرُوفِساتھ بھلے طریقے کےbil-maʿrūfi
  23. وَأَدَآءٌاور ادا کرنا ہےwa-adāon
  24. إِلَيْهِطرف اس کےilayhi
  25. بِإِحْسَـٰنٍۢ ۗساتھ احسان کےbi-iḥ'sānin
  26. ذَٰلِكَیہdhālika
  27. تَخْفِيفٌۭرعایت ہے۔ کمی ہے۔ آسانی ہےtakhfīfun
  28. مِّنسےmin
  29. رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرفrabbikum
  30. وَرَحْمَةٌۭ ۗاور رحمت ہےwaraḥmatun
  31. فَمَنِتو جو کوئیfamani
  32. ٱعْتَدَىٰزیادتی کرےiʿ'tadā
  33. بَعْدَبعدbaʿda
  34. ذَٰلِكَاس کےdhālika
  35. فَلَهُۥتو اس کے لیےfalahu
  36. عَذَابٌعذاب ہےʿadhābun
  37. أَلِيمٌۭدردناکalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں