مواد پر جائیں
Quran Maqasid

آیتِ بِرّ

سورہ بقرہ، آیت 177

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ليس البر ان تولوا وجوهكم قبل المشرق والمغرب ولكن البر من امن بالله واليوم الاخر والملائكة والكتاب والنبيين واتى المال على حبه ذوي القربى واليتامى والمساكين وابن السبيل والسائلين وفي الرقاب واقام الصلاة واتى الزكاة والموفون بعهدهم اذا عاهدوا والصابرين في الباساء والضراء وحين الباس اولئك الذين صدقوا واولئك هم المتقون

نیکی یہی نہیں کہ تم مشرق یا مغرب کو (قبلہ سمجھ کر ان) کی طرف منہ کرلو بلکہ نیکی یہ ہے کہ لوگ خدا پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور (خدا کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائیں۔ اور مال باوجود عزیز رکھنے کے رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو دیں اور گردنوں (کے چھڑانے) میں (خرچ کریں) اور نماز پڑھیں اور زکوٰة دیں۔ اور جب عہد کرلیں تو اس کو پورا کریں۔ اور سختی اور تکلیف میں اور (معرکہ) کارزار کے وقت ثابت قدم رہیں۔ یہی لوگ ہیں جو (ایمان میں) سچے ہیں اور یہی ہیں جو (خدا سے) ڈرنے والے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 177
  • پارہ 2
  • صفحہ 27

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب آیات سابقہ اپنی برائی میں سنیں تو یہود و نصاریٰ کہنے لگے کہ ہم میں تو بہت سے اسباب و آثار ہدایت و مغفرت موجود ہیں ایک کھلی بات یہی ہے کہ ہم جس قبلہ کی طرف منہ کرنے کے مامور ہیں اس کی طرف متوجہ ہو کر نماز جو افضل عبادت ہے اس کو اللہ کے حکم کے موافق ادا کرتے ہیں پھر ان خرابیوں اور عذاب کے ہم کیسے مستحق ہو سکتے ہیں اس خیال کی تردید میں فرمایا جاتا ہے کہ بڑی نیکی جو مغفرت اور ہدایت کے لئے کافی ہو یہ نہیں کہ تم صرف…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ لَّيْسَنہیں ہےlaysa
  2. ٱلْبِرَّنیکیl-bira
  3. أَنکہan
  4. تُوَلُّوا۟تم پھیر لوtuwallū
  5. وُجُوهَكُمْاپنے چہروں کوwujūhakum
  6. قِبَلَطرفqibala
  7. ٱلْمَشْرِقِمشرق کےl-mashriqi
  8. وَٱلْمَغْرِبِاور مغرب کےwal-maghribi
  9. وَلَـٰكِنَّاور لیکنwalākinna
  10. ٱلْبِرَّنیکی یہ ہےl-bira
  11. مَنْجوman
  12. ءَامَنَایمان لایاāmana
  13. بِٱللَّهِساتھ اللہ کےbil-lahi
  14. وَٱلْيَوْمِاور یومwal-yawmi
  15. ٱلْـَٔاخِرِآخرت کےl-ākhiri
  16. وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةِاور فرشتوں کےwal-malāikati
  17. وَٱلْكِتَـٰبِاور کتاب کےwal-kitābi
  18. وَٱلنَّبِيِّـۧنَاور نبیوں کےwal-nabiyīna
  19. وَءَاتَىاور اس نے دیاwaātā
  20. ٱلْمَالَمال کوl-māla
  21. عَلَىٰاوپرʿalā
  22. حُبِّهِۦاس کی محبت۔ اس کی محبت کے باوجودḥubbihi
  23. ذَوِىdhawī
  24. ٱلْقُرْبَىٰرشتہ داروں کوl-qur'bā
  25. وَٱلْيَتَـٰمَىٰاور یتیموں کوwal-yatāmā
  26. وَٱلْمَسَـٰكِينَاور مسکینوں کوwal-masākīna
  27. وَٱبْنَاورwa-ib'na
  28. ٱلسَّبِيلِمسافروں کوl-sabīli
  29. وَٱلسَّآئِلِينَاور سوال کرنے والوں کوwal-sāilīna
  30. وَفِىاور میںwafī
  31. ٱلرِّقَابِگردنیں (چھڑانے)l-riqābi
  32. وَأَقَامَاور قائم کرےwa-aqāma
  33. ٱلصَّلَوٰةَنماز کوl-ṣalata
  34. وَءَاتَىاور دےwaātā
  35. ٱلزَّكَوٰةَزکوۃ کوl-zakata
  36. وَٱلْمُوفُونَاور جو پورا کرنے والے ہیںwal-mūfūna
  37. بِعَهْدِهِمْاپنے عہد کوbiʿahdihim
  38. إِذَاجبidhā
  39. عَـٰهَدُوا۟ ۖوہ عہد کریںʿāhadū
  40. وَٱلصَّـٰبِرِينَاور جو صبر کرنے والے ہیںwal-ṣābirīna
  41. فِىمیںfī
  42. ٱلْبَأْسَآءِتنگ دستی میںl-basāi
  43. وَٱلضَّرَّآءِاور تکلیف میںwal-ḍarāi
  44. وَحِينَاور وقتwaḥīna
  45. ٱلْبَأْسِ ۗجنگ میںl-basi
  46. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  47. ٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīna
  48. صَدَقُوا۟ ۖجنہوں نے سچ کہاṣadaqū
  49. وَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگwa-ulāika
  50. هُمُوہ ہیںhumu
  51. ٱلْمُتَّقُونَجو متقی ہیںl-mutaqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں