مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مَنسَك

قرآن میں منسك

معنی: ہماری عبادت کے طریقے

منسك قرآن کی 2 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
4
آیات
4
سورتیں
2
مادّہ
ن س ك

مَنسَك

اسم · 4 بار

معنی: ہماری عبادت کے طریقے · دوسرے تراجم: اپنے مناسک۔ حج کے طریقے, قربانی کے طریقے۔ قربانی کا قاعدہ, طریق عبادت

قرآن میں صورتیں

  • مَنسَكًا ×2
  • مَنَاسِكَنَا ×1
  • مَّنَٰسِكَكُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

النسك: العبادة، والناسك: العابد واختص بأعمال الحج، والمناسك: مواقف النسك وأعمالها، والنسيكة: مختصة بالذبيحة، قال:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وأرنا مناسكنا﴾ [البقرة: 128] المناسك جمع منسك- بفتح السين وكسرها. وقد قرء بهما. قوله تعالى في المتواتر: ﴿ولكل أمة جعلنا منسكا﴾ [الحج: 34]. والمناسك: عبادات الحج وأماكنها. وأصل النسك العبادة مطلقا من حج وغيره. ومنه: تنسك فلان ونسك فهو نسيك وناسك، ثم غلب على الحج. وقال الأزهري في قوله تعالى: ﴿قل إن صلاتي…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن س ك پر مکمل اندراجات

منسك والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پروردگار، ہم کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھیو۔ اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک گروہ کو اپنا مطیع بنائے رہیو، اور (پروردگار) ہمیں طریق عبادت بتا اور ہمارے حال پر (رحم کے ساتھ) توجہ فرما۔ بے شک تو توجہ فرمانے والا مہربان ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:128
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جب حج کے تمام ارکان پورے کرچکو تو (منیٰ میں) خدا کو یاد کرو۔ جس طرح اپنے باپ دادا کو یاد کیا کرتے تھے بلکہ اس سے بھی زیادہ اور بعض لوگ ایسے ہیں جو (خدا سے) التجا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو (جو دنیا ہے) دنیا ہی میں عنایت کر ایسے لوگوں کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:200
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ہر اُمت کے لئے قربانی کا طریق مقرر کردیا ہے تاکہ جو مویشی چارپائے خدا نے ان کو دیئے ہیں (ان کے ذبح کرنے کے وقت) ان پر خدا کا نام لیں۔ سو تمہارا معبود ایک ہی ہے تو اسی کے فرمانبردار ہوجاؤ۔ اور عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنادو

    سورہ حج، آیت 22:34
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے ہر ایک اُمت کے لئے ایک شریعت مقرر کردی ہے جس پر وہ چلتے ہیں تو یہ لوگ تم سے اس امر میں جھگڑا نہ کریں اور تم (لوگوں کو) اپنے پروردگار کی طرف بلاتے رہو۔ بےشک تم سیدھے رستے پر ہو

    سورہ حج، آیت 22:67