تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
شراب اور جوئے کے حق میں کئ آیتیں اتریں ہر ایک میں ان کی برائی ظاہر کی گئ آخر سورۃ مائدہ کی آیت میں صاف ممانعت کر دی گئ۔ اب جو چیزیں نشہ لاویں وہ سب حرام ہیں اور جو شرط بدی جائے کسی چیز پر جس میں ہار اور جیت ہو وہ محض حرام ہے اور ایک طرف کی شرط حرام نہیں۔ شراب پینے سے عقل جاتی رہتی ہے جو تمام امور شنعیہ سے بچاتی ہے اور لڑائی اور قتل وغیرہ طرح طرح کی خرابیوں کی نوبت آتی ہے اور مختلف قسم کے امراض روحانی اور جسمانی پیدا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں