مواد پر جائیں
Quran Maqasid

لَغْو

قرآن میں لغو

معنی: کوئی لغو بات

لغو قرآن کی 9 سورتوں کی 9 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
9
سورتیں
9
مادّہ
ل غ و

لَغْو

اسم · 9 بار

معنی: کوئی لغو بات · دوسرے تراجم: ساتھ لغو کے, لغو سے۔ لغو بات سے, لغور پر, بےہودہ بات کو

قرآن میں صورتیں

  • بِٱللَّغْوِ ×3
  • لَغْوًا ×3
  • ٱللَّغْوِ ×2
  • لَغْوٌ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

اللغو من الكلام: ما لا يعتد به، وهو الذي يورد لا عن روية وفكر، فيجري مجرى اللغا، وهو صوت العصافير ونحوها من الطيور، قال أبو عبيدة: لغو ولغا، نحو: عيب وعاب وأنشدهم:407-عن اللغا ورفث التكلم

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والغوا فيه﴾ [فصلت: 26] أي إيتوا فيه باللغو والصياح. وقيل: معناه عارضوه بكلام لا يفهم. يقال: لغوت ألغو، واللغو واللغا، ولغيت - بالكسر - ألغى - بالفتح. فقوله: ﴿والغوا فيه﴾ يجوز أن يكون من لغيت ولغوت؛ إما من "لغيت" فظاهر نحو: ارضوا، من رضي يرضى فإنه من الرضوان. وإما من لغوت فعلى لغة من يقول في مضارعه يلى…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ل غ و پر مکمل اندراجات

لغو والی آیات

9 میں سے آیات 1–9

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا تمہاری لغو قسموں پر تم سے مواخذہ نہ کرے گا۔ لیکن جو قسمیں تم قصد دلی سے کھاؤ گے ان پر مواخذہ کرے گا۔ اور خدا بخشنے والا بردبار ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:225
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا تمہاری بےارادہ قسموں پر تم سے مواخذہ نہیں کرے گا لیکن پختہ قسموں پر (جن کے خلاف کرو گے) مواخذہ کرے گا تو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل وعیال کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے دینا یا ایک غلام آزاد کرنا اور جس کو میسر نہ ہو وہ تین روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھا لو (اور اسے توڑ دو) اور (تم کو) چاہئے کہ اپنی قسموں کی حفاظت کرو اس طرح خدا تمہارے (سمجھانے کے) لیے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو

    سورہ مائدہ، آیت 5:89
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ اس میں سلام کے سوا کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے، اور ان کے لئے صبح وشام کا کھانا تیار ہوگا

    سورہ مریم، آیت 19:62
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو بیہودہ باتوں سے منہ موڑے رہتے ہیں

    سورہ مومنون، آیت 23:3
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب ان کو بیہودہ چیزوں کے پاس سے گزرنے کا اتفاق ہو تو بزرگانہ انداز سے گزرتے ہیں

    سورہ فرقان، آیت 25:72
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب بیہودہ بات سنتے ہیں تو اس سے منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کو ہمارے اعمال اور تم کو تمہارے اعمال۔ تم کو سلام۔ ہم جاہلوں کے خواستگار نہیں ہیں

    سورہ قصص، آیت 28:55
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ ہذیان سرائی ہوگی نہ کوئی گناہ کی بات

    سورہ طور، آیت 52:23
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ

    سورہ واقعہ، آیت 56:25
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)

    سورہ نبا، آیت 78:35