مواد پر جائیں
Quran Maqasid

يُؤاخِذُ

قرآن میں يؤاخذ

معنی: مواخذہ کرے گا تمہارا

يؤاخذ قرآن کی 5 سورتوں کی 7 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
7
سورتیں
5
مادّہ
أ خ ذ

يُؤاخِذُ

فعل · 9 بار

معنی: مواخذہ کرے گا تمہارا · دوسرے تراجم: پکڑ لے, مواخذہ کرنا ہمارا۔ نہ پکڑنا ہم کو, وہ پکڑے ان کو, آپ مؤاخذہ کیجئے میرا/ نہ پکڑئیے مجھ کو

قرآن میں صورتیں

  • يُؤَاخِذُكُمُ ×4
  • يُؤَاخِذُ ×2
  • تُؤَاخِذْنَآ ×1
  • يُؤَاخِذُهُم ×1
  • تُؤَاخِذْنِى ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الهمزة والخاء والذال أصل واحد تتفرع منه فروع متقاربة في المعنى. [أما] أخذ فالأصل حوز الشيء وجبيه وجمعه. تقول أخذت الشيء آخذه أخذا. قال الخليل: هو خلاف العطاء، وهو التناول. قال: والأخذة رقية تأخذ العين ونحوها. والمؤخذ: الرجل الذي تؤخذه المرأة عن رأيه وتؤخذه عن النساء، كأنه حبس عنهن. والإخاذة - وأبو عبيد يقول الإخاذ…

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس

الأخذ: خلاف العطاء، وهو أيضا التناول. أخذت الشيء آخذه أخذا: تناولته؛ وأخذه يأخذه أخذا، والإخذ، بالكسر: الاسم. وإذا أمرت قلت: خذ، وأصله أؤخذ إلا أنهم استثقلوا الهمزتين فحذفوهما تخفيفا؛ قال ابن سيده: فلما اجتمعت همزتان وكثر استعمال الكلمة حذفت الهمزة الأصلية فزال الساكن فاستغني عن الهمزة الزائدة، وقد جاء على الأصل فقيل:…

لسان العرب — ابن منظور
مادّہ أ خ ذ پر مکمل اندراجات

يؤاخذ والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا تمہاری لغو قسموں پر تم سے مواخذہ نہ کرے گا۔ لیکن جو قسمیں تم قصد دلی سے کھاؤ گے ان پر مواخذہ کرے گا۔ اور خدا بخشنے والا بردبار ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:225
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اچھے کام کرے گا تو اس کو ان کا فائدہ ملے گا برے کرے گا تو اسے ان کا نقصان پہنچے گا۔ اے پروردگار اگر ہم سے بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجیو۔ اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھیو۔ اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما

    سورہ بقرہ، آیت 2:286
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا تمہاری بےارادہ قسموں پر تم سے مواخذہ نہیں کرے گا لیکن پختہ قسموں پر (جن کے خلاف کرو گے) مواخذہ کرے گا تو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل وعیال کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے دینا یا ایک غلام آزاد کرنا اور جس کو میسر نہ ہو وہ تین روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھا لو (اور اسے توڑ دو) اور (تم کو) چاہئے کہ اپنی قسموں کی حفاظت کرو اس طرح خدا تمہارے (سمجھانے کے) لیے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو

    سورہ مائدہ، آیت 5:89
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر خدا لوگوں کو ان کے ظلم کے سبب پکڑنے لگے تو ایک جاندار کو زمین پر نہ چھوڑے لیکن ان کو ایک وقت مقرر تک مہلت دیئے جاتا ہے۔ جب وہ وقت آجاتا ہے تو ایک گھڑی نہ پیچھے رہ سکتے ہیں نہ آگے بڑھ سکتے ہیں

    سورہ نحل، آیت 16:61
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہارا پروردگار بخشنے والا صاحب رحمت ہے۔ اگر وہ ان کے کرتوتوں پر ان کو پکڑنے لگے تو ان پر جھٹ عذاب بھیج دے۔ مگر ان کے لئے ایک وقت (مقرر کر رکھا) ہے کہ اس کے عذاب سے کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے

    سورہ کہف، آیت 18:58
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (موسیٰ نے) کہا کہ جو بھول مجھ سے ہوئی اس پر مواخذہ نہ کیجیئے اور میرے معاملے میں مجھ پر مشکل نہ ڈالئے

    سورہ کہف، آیت 18:73
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر خدا لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب پکڑنے لگتا۔ تو روئے زمین پر ایک چلنے پھرنے والے کو نہ چھوڑتا۔ لیکن وہ ان کو ایک وقت مقرر تک مہلت دیئے جاتا ہے۔ سو جب ان کا وقت آجائے گا تو (ان کے اعمال کا بدلہ دے گا) خدا تو اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے

    سورہ فاطر، آیت 35:45