مواد پر جائیں
Quran Maqasid

حَبَّة

قرآن میں حبة

معنی: ایک دانے کے

حبة قرآن کی 4 سورتوں کی 4 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
4
سورتیں
4
مادّہ
ح ب ب

حَبَّة

اسم · 5 بار

معنی: ایک دانے کے · دوسرے تراجم: دانے, کوئی دانہ

قرآن میں صورتیں

  • حَبَّةٍ ×5

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحب والحبة يقال في الحنطة والشعير ونحوهما من المطعومات، والحب والحبة في بزور الرياحين، قال الله تعالى: كمثل حبة أنبتت سبع سنابل في كل سنبلة مائة حبة [البقرة/ 261] ، وقال: ولا حبة في ظلمات الأرض [الأنعام/ 59] ، وقال تعالى: إن الله فالق الحب والنوى [الأنعام/ 95] ، وقوله تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿يحبهم ويحبونه﴾ [المائدة: 54].

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ح ب ب پر مکمل اندراجات

حبة والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان (کے مال) کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیں اگیں اور ہر ایک بال میں سو سو دانے ہوں اور خدا جس (کے مال) کو چاہتا ہے زیادہ کرتا ہے۔ وہ بڑی کشائش والا اور سب کچھ جاننے والا ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:261
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جن کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور اسے جنگلوں اور دریاؤں کی سب چیزوں کا علم ہے۔ اور کوئی پتہ نہیں جھڑتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور زمین کے اندھیروں میں کوئی دانہ اور کوئی ہری اور سوکھی چیز نہیں ہے مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے

    سورہ انعام، آیت 6:59
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم قیامت کے دن انصاف کی ترازو کھڑی کریں گے تو کسی شخص کی ذرا بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔ اور اگر رائی کے دانے کے برابر بھی (کسی کا عمل) ہوگا تو ہم اس کو لاحاضر کریں گے۔ اور ہم حساب کرنے کو کافی ہیں

    سورہ انبیاء، آیت 21:47
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (لقمان نے یہ بھی کہا کہ) بیٹا اگر کوئی عمل (بالفرض) رائی کے دانے کے برابر بھی (چھوٹا) ہو اور ہو بھی کسی پتھر کے اندر یا آسمانوں میں (مخفی ہو) یا زمین میں۔ خدا اُس کو قیامت کے دن لاموجود کرے گا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا باریک بین (اور) خبردار ہے

    سورہ لقمان، آیت 31:16