مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 268

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الشيطان يعدكم الفقر ويامركم بالفحشاء والله يعدكم مغفرة منه وفضلا والله واسع عليم

(اور دیکھنا) شیطان (کا کہنا نہ ماننا وہ) تمہیں تنگ دستی کا خوف دلاتا اور بےحیائی کے کام کر نے کو کہتا ہے۔ اور خدا تم سے اپنی بخشش اور رحمت کا وعدہ کرتا ہے۔ اور خدا بڑی کشائش والا (اور) سب کچھ جاننے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 268
  • پارہ 3
  • صفحہ 45

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب کسی کے دل میں خیال آئے کہ اگر خیرات کروں گا تو مفلس رہ جاؤں گا اور حق تعالیٰ کی تاکید سن کر بھی یہی ہمت ہو اور دل چاہے کہ اپنا مال خرچ نہ کرے اور وعدہ الہٰی سے اعراض کر کے وعدہ شیطانی پر طبیعت کو میلان اور اعتماد ہو تو اس کو یقین کر لینا چاہیئے کہ یہ مضمون شیطان کی طرف سے ہے یہ نہ کہے کہ "شیطان کی تو ہم نے کبھی صورت بھی نہیں دیکھی حکم کرنا تو درکنار رہا" اور اگر یہ خیال آوے کہ صدقہ خیرات سے گناہ بخشے جاویں گے اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلشَّيْطَـٰنُشیطانal-shayṭānu
  2. يَعِدُكُمُتم سے وعدہ کرتا ہےyaʿidukumu
  3. ٱلْفَقْرَتنگدستیl-faqra
  4. وَيَأْمُرُكُماور تمہیں حکم دیتا ہےwayamurukum
  5. بِٱلْفَحْشَآءِ ۖبے حیائی کاbil-faḥshāi
  6. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  7. يَعِدُكُمتم سے وعدہ کرتا ہےyaʿidukum
  8. مَّغْفِرَةًۭبخششmaghfiratan
  9. مِّنْهُاس سے (اپنی)min'hu
  10. وَفَضْلًۭا ۗاورفضلwafaḍlan
  11. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  12. وَٰسِعٌوسعت والاwāsiʿun
  13. عَلِيمٌۭجاننے والاʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں