مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 30

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ قال ربك للملائكة اني جاعل في الارض خليفة قالوا اتجعل فيها من يفسد فيها ويسفك الدماء ونحن نسبح بحمدك ونقدس لك قال اني اعلم ما لا تعلمون

اور (وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں (اپنا) نائب بنانے والا ہوں۔ انہوں نے کہا۔ کیا تُو اس میں ایسے شخص کو نائب بنانا چاہتا ہے جو خرابیاں کرے اور کشت وخون کرتا پھرے اور ہم تیری تعریف کے ساتھ تسبیح وتقدیس کرتے رہتے ہیں۔ (خدا نے) فرمایا میں وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 30
  • پارہ 1
  • صفحہ 6

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اب ایک بڑی نعمت کا ذکر کیا جاتا ہے جو جملہ بنی آدم پر کی گئ اور وہ حضرت آدمؑ کی آفرینش کا قصہ ہے جو تفصیل سے بیان کیا گیا اور اُن کو خیلفۃ اللہ بنایا گیا ۔ پہلی آیت میں جو خَلَقَ لَکُمۡ مَّا فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا فرمایا تھا اس میں کسی کو انکار پیش آئے تو قصہ حضرت آدمؑ سے اُس کا جواب بھی بخوبی ہو گیا۔ ملائکہ کو جب یہ خلجان ہوا کہ ایسی مخلوق کہ جس میں مفسد اور خونریز تک ہوں گے ہم ایسے مطیع اور فرمانبردار کے ہوتے اُن…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. قَالَکہاqāla
  3. رَبُّكَتیرے رب نےrabbuka
  4. لِلْمَلَـٰٓئِكَةِفرشتوں سےlil'malāikati
  5. إِنِّىبیشک میںinnī
  6. جَاعِلٌۭبنانے والا ہوںjāʿilun
  7. فِىمیںfī
  8. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  9. خَلِيفَةًۭ ۖاپنا جانشین / ایک خلیفہkhalīfatan
  10. قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālū
  11. أَتَجْعَلُکیا تو بنائے گاatajʿalu
  12. فِيهَااس میںfīhā
  13. مَنجوman
  14. يُفْسِدُفساد کرے گاyuf'sidu
  15. فِيهَااس میںfīhā
  16. وَيَسْفِكُاور بہائے گاwayasfiku
  17. ٱلدِّمَآءَخونl-dimāa
  18. وَنَحْنُحالانکہ ہمwanaḥnu
  19. نُسَبِّحُہم تسبیح کرتے ہیںnusabbiḥu
  20. بِحَمْدِكَساتھ تیری تعریف کےbiḥamdika
  21. وَنُقَدِّسُاور ہم پاکی بیان کرتے ہیںwanuqaddisu
  22. لَكَ ۖواسطے تیرےlaka
  23. قَالَفرمایاqāla
  24. إِنِّىٓبیشک میںinnī
  25. أَعْلَمُمیں جانتا ہوںaʿlamu
  26. مَاجوmā
  27. لَانہیںlā
  28. تَعْلَمُونَتم علم رکھتےtaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں