مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فازلهما الشيطان عنها فاخرجهما مما كانا فيه وقلنا اهبطوا بعضكم لبعض عدو ولكم في الارض مستقر ومتاع الى حين

پھر شیطان نے دونوں کو وہاں سے پھسلا دیا اور جس (عیش ونشاط) میں تھے، اس سے ان کو نکلوا دیا۔ تب ہم نے حکم دیا کہ (بہشت بریں سے) چلے جاؤ۔ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو، اور تمہارے لیے زمین میں ایک وقت تک ٹھکانا اور معاش (مقرر کر دیا گیا) ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 36
  • پارہ 1
  • صفحہ 6

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کہتے ہیں کہ حضرت آدمؑ اور حوا بہشت میں رہنے لگے اور شیطان کو اس کی عزت کی جگہ سے نکال دیا شیطان کو اور حسد بڑھا بالآخر مور اور سانپ سے مل کر بہشت میں گیا اور بی بی حوا کو طرح طرح سے ایسا پھسلایا اور بہکایا کہ انہوں نے وہ درخت کھا لیا اور حضرت آدمؐ کو بھی کھلایا اور ان کو یقین دلا دیا تھا کہ اس کے کھانے سے اللہ کے ہمیشہ کو مقرب ہو جاؤ گے اور حق تعالیٰ نے جو ممانعت فرمائی تھی اس کی تو جہیہ گھڑ دی۔ آئندہ یہ قصہ مفصل…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَزَلَّهُمَاپھر پھسلادیا ان دونوں کوfa-azallahumā
  2. ٱلشَّيْطَـٰنُشیطان نےl-shayṭānu
  3. عَنْهَااس سےʿanhā
  4. فَأَخْرَجَهُمَاپھر نکلوادیا ان دونوں کوfa-akhrajahumā
  5. مِمَّااس میں سے جوmimmā
  6. كَانَاتھے وہ دونوںkānā
  7. فِيهِ ۖجس میںfīhi
  8. وَقُلْنَااور کہا ہم نےwaqul'nā
  9. ٱهْبِطُوا۟اتر جاؤih'biṭū
  10. بَعْضُكُمْبعض تمہارےbaʿḍukum
  11. لِبَعْضٍواسطے بعض کےlibaʿḍin
  12. عَدُوٌّۭ ۖدشمن ہیںʿaduwwun
  13. وَلَكُمْاورتمہارے لئےwalakum
  14. فِىمیںfī
  15. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  16. مُسْتَقَرٌّۭٹھکانہ ہے / قرار ہےmus'taqarrun
  17. وَمَتَـٰعٌاورفائدہ اٹھانا ہےwamatāʿun
  18. إِلَىٰتکilā
  19. حِينٍۢایک و قت کےḥīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں