مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مُسْتَقَرّ

قرآن میں مستقر

معنی: ٹھکانہ

مستقر قرآن کی 9 سورتوں کی 13 آیات میں 13 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
13
آیات
13
سورتیں
9
مادّہ
ق ر ر

مُسْتَقَرّ

اسم · 10 بار

معنی: ٹھکانہ · دوسرے تراجم: ایک وقت مقرر ہے, پھر رہنے کی جگہ, ٹھکانے کے اعتبار سے, واسطے ایک ٹھکانے کے /اپنے مقررہ ٹھکانے میں

قرآن میں صورتیں

  • مُسْتَقَرٌّ ×3
  • مُّسْتَقَرًّا ×3
  • فَمُسْتَقَرٌّ ×1
  • مُسْتَقَرَّهَا ×1
  • لِمُسْتَقَرٍّ ×1
  • ٱلْمُسْتَقَرُّ ×1

مُسْتَقِرّ

اسم · 3 بار

معنی: لکھا ہوا · دوسرے تراجم: وقت مقرر ہے, مستقل۔ اٹل

قرآن میں صورتیں

  • مُّسْتَقِرٌّ ×2
  • مُسْتَقِرًّا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قر في مكانه يقر قرارا، إذا ثبت ثبوتا جامدا، وأصله من القر، وهو البرد، وهو يقتضي السكون، والحر يقتضي الحركة، وقرئ: وقرن في بيوتكن [الأحزاب/ 33] قيل : أصله اقررن فحذف إحدى الراءين تخفيفا نحو: فظلتم تفكهون [الواقعة/ 65] ، أي: ظللتم. قال تعالى: جعل لكم الأرض قرارا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالي: ﴿ولكم في الأرض مستقر﴾ [البقرة: 36] أي قرار وثبوت. قوله تعالي: ﴿جعل لكم الأرض قرارا﴾ [غافر: 64] أي ذات قرار، وقيل: معناه مستقرا، وقال في الجنة والنار لفظ ﴿القرار﴾، وقال: ﴿ربوة ذات قرار﴾ [المؤمنون: 50] و ﴿فبئس القرار﴾ [ص: 60] وقوله: ﴿ما لها من قرار﴾ [إبراهيم: 26] أي ثبات. قوله: ﴿فمستقر ومستودع﴾ [الأنعام: 98]…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ق ر ر پر مکمل اندراجات

مستقر والی آیات

13 میں سے آیات 1–13

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر شیطان نے دونوں کو وہاں سے پھسلا دیا اور جس (عیش ونشاط) میں تھے، اس سے ان کو نکلوا دیا۔ تب ہم نے حکم دیا کہ (بہشت بریں سے) چلے جاؤ۔ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو، اور تمہارے لیے زمین میں ایک وقت تک ٹھکانا اور معاش (مقرر کر دیا گیا) ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:36
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہر خبر کے لئے ایک وقت مقرر ہے اور تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا

    سورہ انعام، آیت 6:67
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہی تو ہے جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا۔ پھر (تمہارے لئے) ایک ٹھہرنے کی جگہ ہے اور ایک سپرد ہونے کی سمجھنے والوں کے لئے ہم نے (اپنی) آیتیں کھول کھول کر بیان کردی ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:98
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (خدا نے) فرمایا (تم سب بہشت سے) اتر جاؤ (اب سے) تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہارے لیے ایک وقت (خاص) تک زمین پر ٹھکانہ اور (زندگی کا) سامان (کر دیا گیا) ہے

    سورہ اعراف، آیت 7:24
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور زمین پر کوئی چلنے پھرنے والا نہیں مگر اس کا رزق خدا کے ذمے ہے وہ جہاں رہتا ہے، اسے بھی جانتا ہے اور جہاں سونپا جاتا ہے اسے بھی۔ یہ سب کچھ کتاب روشن میں (لکھا ہوا) ہے

    سورہ ہود، آیت 11:6
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس دن اہل جنت کا ٹھکانا بھی بہتر ہوگا اور مقام استراحت بھی ہوگا

    سورہ فرقان، آیت 25:24
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور دوزخ ٹھیرنے اور رہنے کی بہت بری جگہ ہے

    سورہ فرقان، آیت 25:66
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اور وہ ٹھیرنے اور رہنے کی بہت ہی عمدہ جگہ ہے

    سورہ فرقان، آیت 25:76
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ایک شخص جس کو کتاب الہیٰ کا علم تھا کہنے لگا کہ میں آپ کی آنکھ کے جھپکنے سے پہلے پہلے اسے آپ کے پاس حاضر کئے دیتا ہوں۔ جب سلیمان نے تخت کو اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا تو کہا کہ یہ میرے پروردگار کا فضل ہے تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا کفران نعمت کرتا ہوں اور جو شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا پروردگار بےپروا (اور) کرم کرنے والا ہے

    سورہ نمل، آیت 27:40
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور سورج اپنے مقرر رستے پر چلتا رہتا ہے۔ یہ (خدائے) غالب اور دانا کا (مقرر کیا ہوا) اندازہ ہے

    سورہ یٰسین، آیت 36:38
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے

    سورہ قمر، آیت 54:3
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان پر صبح سویرے ہی اٹل عذاب آ نازل ہوا

    سورہ قمر، آیت 54:38
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے

    سورہ قیامہ، آیت 75:12