مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 49

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ نجيناكم من ال فرعون يسومونكم سوء العذاب يذبحون ابناءكم ويستحيون نساءكم وفي ذلكم بلاء من ربكم عظيم

اور (ہمارے ان احسانات کو یاد کرو) جب ہم نے تم کو قومِ فرعون سے نجات بخشی وہ (لوگ) تم کو بڑا دکھ دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو تو قتل کر ڈالتے تھے اور بیٹیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی (سخت) آزمائش تھی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 49
  • پارہ 1
  • صفحہ 8

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فرعون نے خواب دیکھا تھا۔ نجومیوں نے اس کی تعبیر دی کہ بنی اسرائیل میں ایک شخص پیدا ہو گا ۔ جو تیرے دین اور سلطنت کو غارت کر دے گا ۔ فرعون نے حکم دیا کہ بنی اسرائیل میں جو بیٹا پیدا ہو اس کو مار ڈالو اور جو بیٹی ہو اس کو خدمت کے لئے زندہ رہنے دو خدائے تعالیٰ نے موسٰیؑ کو پیدا کیا اور زندہ رکھا۔ بلاء کے چند معنی آتے ہیں اگر ذٰلکم کا اشارہ ذبح کی طرف لیا جائے تو اس کے معنی مصیبت کے ہوں گے اور اگر نجات کی طرف اشارہ ہے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. نَجَّيْنَـٰكُمنجات دی ہم نے تم کوnajjaynākum
  3. مِّنْسےmin
  4. ءَالِآلāli
  5. فِرْعَوْنَفرعونfir'ʿawna
  6. يَسُومُونَكُمْوہ تکلیف دیتے تھے تھم کوyasūmūnakum
  7. سُوٓءَبرےsūa
  8. ٱلْعَذَابِعذاب کیl-ʿadhābi
  9. يُذَبِّحُونَخوب ذبح کرتے تھےyudhabbiḥūna
  10. أَبْنَآءَكُمْبیٹوں کو تمہارےabnāakum
  11. وَيَسْتَحْيُونَاور زندہ چھوڑ دیتے تھےwayastaḥyūna
  12. نِسَآءَكُمْ ۚتمہاری عورتوں کوnisāakum
  13. وَفِىاورمیںwafī
  14. ذَٰلِكُماس کےdhālikum
  15. بَلَآءٌۭآزمائش تھیbalāon
  16. مِّنسےmin
  17. رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سےrabbikum
  18. عَظِيمٌۭبڑیʿaẓīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں