مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 51

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ واعدنا موسى اربعين ليلة ثم اتخذتم العجل من بعده وانتم ظالمون

اور جب ہم نے موسیٰ سے چالیس رات کا وعدہ کیا تو تم نے ان کے پیچھے بچھڑے کو (معبود) مقرر کر لیا اور تم ظلم کر رہے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 51
  • پارہ 1
  • صفحہ 8

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اور یہ قصہ اور احسان بھی یاد کرنے کے قابل ہے کہ ہم نے توریت عطا فرمانے کا وعدہ موسٰیؑ سے چالیس دن رات کا کیا اور ان کے طور پر تشریف لے جانے کے بعد بنی اسرائیل نے بچھڑے کی پرستش شروع کر دی اور تم بڑے بےانصاف ہو کہ بچھڑے کو خدا بنا لیا۔ مفصل یہ قصہ آئندہ آئے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. وَٰعَدْنَاہم نے وعدہ لیاwāʿadnā
  3. مُوسَىٰٓموسیٰ سےmūsā
  4. أَرْبَعِينَچالیسarbaʿīna
  5. لَيْلَةًۭراتوں کاlaylatan
  6. ثُمَّپھرthumma
  7. ٱتَّخَذْتُمُبنا لیا تم نےittakhadhtumu
  8. ٱلْعِجْلَبچھڑے کوl-ʿij'la
  9. مِنۢسےmin
  10. بَعْدِهِۦاس کے بعد / (موسی) پیچھےbaʿdihi
  11. وَأَنتُمْاور تمwa-antum
  12. ظَـٰلِمُونَظالم تھےẓālimūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں