مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 54

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ قال موسى لقومه يا قوم انكم ظلمتم انفسكم باتخاذكم العجل فتوبوا الى بارئكم فاقتلوا انفسكم ذلكم خير لكم عند بارئكم فتاب عليكم انه هو التواب الرحيم

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ بھائیو، تم نے بچھڑے کو (معبود) ٹھہرانے میں (بڑا) ظلم کیا ہے، تو اپنے پیدا کرنے والے کے آگے توبہ کرو اور اپنے تئیں ہلاک کر ڈالو۔ تمہارے خالق کے نزدیک تمہارے حق میں یہی بہتر ہے۔ پھر اس نے تمہارا قصور معاف کر دیا۔ وہ بے شک معاف کرنے والا (اور) صاحبِ رحم ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 54
  • پارہ 1
  • صفحہ 8

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قوم سے مراد خاص وہ لوگ ہیں جنہوں نے بچھڑے کو سجدہ کیا۔ یعنی جنہوں نے بچھڑے کو سجدہ نہ کیا تھا وہ سجدہ کرنے والوں کو قتل کریں اور بعض کا قول ہے کہ بنی اسرائیل میں تین گروہ تھے ایک وہ جنہوں نے گوسالہ پرستی نہ کی اور دوسروں کو بھی روکا ۔ دوسرے وہ جنہوں نے گوسالہ کو سجدہ کیا تیسرے وہ جنہوں نے خود تو سجدہ نہ کیا مگر دوسروں کو منع بھی نہ کیا۔ فریق دوم کو حکم ہوا کہ مقتول ہو جاؤ۔ تیسرے فریق کو حکم ہوا کہ ان کو قتل کرو تاکہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. قَالَکہاqāla
  3. مُوسَىٰموسیٰ نےmūsā
  4. لِقَوْمِهِۦاپنی قوم سےliqawmihi
  5. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  6. إِنَّكُمْبیشک تم نےinnakum
  7. ظَلَمْتُمْظلم کیا تم نےẓalamtum
  8. أَنفُسَكُماپنے نفسوں پر / اپنی جانوں پرanfusakum
  9. بِٱتِّخَاذِكُمُبوجہ بنانے کے تمہارےbi-ittikhādhikumu
  10. ٱلْعِجْلَبچھڑے کو (معبود)l-ʿij'la
  11. فَتُوبُوٓا۟پس توبہ کروfatūbū
  12. إِلَىٰطرفilā
  13. بَارِئِكُمْاپنے پیدا کرنے والے کےbāri-ikum
  14. فَٱقْتُلُوٓا۟تو قتل کروfa-uq'tulū
  15. أَنفُسَكُمْاپنے نفسوں کوanfusakum
  16. ذَٰلِكُمْیہdhālikum
  17. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  18. لَّكُمْتمہارے لئےlakum
  19. عِندَنزدیکʿinda
  20. بَارِئِكُمْتمہارے پیدا کرنے والے کےbāri-ikum
  21. فَتَابَپھر وہ مہربان ہواfatāba
  22. عَلَيْكُمْ ۚتم پرʿalaykum
  23. إِنَّهُۥبیشکinnahu
  24. هُوَوہی ہےhuwa
  25. ٱلتَّوَّابُجو بہت توبہ قبول کرنے والا ہےl-tawābu
  26. ٱلرَّحِيمُجو بار بار رحم کرنے والا ہےl-raḥīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں