مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 16

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلا يصدنك عنها من لا يؤمن بها واتبع هواه فتردى

تو جو شخص اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش کے پیچھے چلتا ہے (کہیں) تم کو اس (کے یقین) سے روک نہ دے تو (اس صورت میں) تم ہلاک ہوجاؤ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 16
  • پارہ 16
  • صفحہ 313

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

نہ روک نہ دے اس سے یعنی قیامت پر یقین رکھنے سے یا نماز سے ۔ اللہ نے موسٰیؑ کو برے کی صحبت سے منع کیا تو اور کوئی کس شمار میں ہے۔ کذا فی الموضح۔ غرض یہ ہے کہ دنیا پرست کافر کی چاپلوسی یا زیادہ نرمی اور مداہنت اختیار نہ کی جائے۔ ورنہ اندیشہ ہے کہ آدمی بلند مقام سے نیچے پٹک دیا جائے العیاذ باللہ۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَاپس نہfalā
  2. يَصُدَّنَّكَروکے تجھےyaṣuddannaka
  3. عَنْهَااس کے بارے میںʿanhā
  4. مَنجوman
  5. لَّانہیںlā
  6. يُؤْمِنُمانتا اس کو۔ جو نہیں ایمان رکھتاyu'minu
  7. بِهَااس پرbihā
  8. وَٱتَّبَعَاور پیروی کرتا ہےwa-ittabaʿa
  9. هَوَىٰهُاپنی خواہش نفس کیhawāhu
  10. فَتَرْدَىٰورنہ تو ہلاک ہوجائے گاfatardā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں