مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مَوْعِد

قرآن میں موعد

معنی: اس کی وعدہ گاہ ہے

موعد قرآن کی 5 سورتوں کی 12 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
12
آیات
12
سورتیں
5
مادّہ
و ع د

مَوْعِد

اسم · 12 بار

معنی: اس کی وعدہ گاہ ہے · دوسرے تراجم: ان کے وعدے کا وقت, البتہ ان کے وعدے کی جگہ ہے, کوئی وعدے کا وقت, وعدے کا ایک وقت ہے

قرآن میں صورتیں

  • مَّوْعِدًا ×4
  • مَوْعِدَهُمُ ×2
  • مَوْعِدُهُۥ ×1
  • لَمَوْعِدُهُمْ ×1
  • مَّوْعِدٌ ×1
  • مَوْعِدُكُمْ ×1
  • مَّوْعِدِى ×1
  • مَوْعِدَكَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الوعد يكون في الخير والشر. يقال وعدته بنفع وضر وعدا وموعدا وميعادا، والوعيد في الشر خاصة. يقال منه: أوعدته، ويقال: واعدته وتواعدنا. قال الله عز وجل: إن الله وعدكم وعد الحق

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الواو والعين والدال: كلمة صحيحة تدل على ترجية بقول. يقال: وعدته أعده وعدا. ويكون ذلك بخير وشر. فأما الوعيد فلا يكون إلا بشر. يقولون: أوعدته بكذا. قال:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ و ع د پر مکمل اندراجات

موعد والی آیات

12 میں سے آیات 1–12

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا جو لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے (روشن) دلیل رکھتے ہوں اور ان کے ساتھ ایک (آسمانی) گواہ بھی اس کی جانب سے ہو اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ہو جو پیشوا اور رحمت ہے (تو کیا وہ قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے) یہی لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو کوئی اور فرقوں میں سے اس سے منکر ہو تو اس کا ٹھکانہ آگ ہے۔ تو تم اس (قرآن) سے شک میں نہ ہونا۔ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے

    سورہ ہود، آیت 11:17
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    فرشتوں نے کہا کہ لوط ہم تمہارے پروردگار کے فرشتے ہیں۔ یہ لوگ ہرگز تم تک نہیں پہنچ سکیں گے تو کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے کر چل دو اور تم میں سے کوئی شخص پیچھے پھر کر نہ دیکھے۔ مگر تمہاری بیوی کہ جو آفت ان پر پڑنے والی ہے وہی اس پر پڑے گی۔ ان کے (عذاب کے) وعدے کا وقت صبح ہے۔ اور کیا صبح کچھ دور ہے؟

    سورہ ہود، آیت 11:81
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے

    سورہ حجر، آیت 15:43
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور سب تمہارے پروردگار کے سامنے صف باندھ کر لائے جائیں گے (تو ہم ان سے کہیں گے کہ) جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا (اسی طرح آج) تم ہمارے سامنے آئے لیکن تم نے تو یہ خیال کر رکھا تھا کہ ہم نے تمہارے لئے (قیامت کا) کوئی وقت مقرر ہی نہیں کیا

    سورہ کہف، آیت 18:48
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہارا پروردگار بخشنے والا صاحب رحمت ہے۔ اگر وہ ان کے کرتوتوں پر ان کو پکڑنے لگے تو ان پر جھٹ عذاب بھیج دے۔ مگر ان کے لئے ایک وقت (مقرر کر رکھا) ہے کہ اس کے عذاب سے کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے

    سورہ کہف، آیت 18:58
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ بستیاں (جو ویران پڑی ہیں) جب انہوں نے (کفر سے) ظلم کیا تو ہم نے ان کو تباہ کر دیا۔ اور ان کی تباہی کے لئے ایک وقت مقرر کردیا تھا

    سورہ کہف، آیت 18:59
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ہم بھی تمہارے مقابل ایسا ہی جادو لائیں گے تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وقت مقرر کر لو کہ نہ تو ہم اس کے خلاف کریں اور نہ تم (اور یہ مقابلہ) ایک ہموار میدان میں (ہوگا)

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:58
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    موسیٰ نے کہا آپ کے لئے (مقابلے کا) دن نو روز (مقرر کیا جاتا ہے) اور یہ کہ لوگ اس دن چاشت کے وقت اکھٹے ہوجائیں

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:59
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور موسیٰ غصّے اور غم کی حالت میں اپنی قوم کے پاس واپس آئے (اور) کہنے لگے کہ اے قوم کیا تمہارے پروردگار نے تم سے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا؟ کیا (میری جدائی کی) مدت تمہیں دراز (معلوم) ہوئی یا تم نے چاہا کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے غضب نازل ہو۔ اور (اس لئے) تم نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا (اس کے) خلاف کیا

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:86
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے اختیار سے تم سے وعدہ خلاف نہیں کیا۔ بلکہ ہم لوگوں کے زیوروں کا بوجھ اٹھائے ہوئے تھے۔ پھر ہم نے اس کو (آگ میں) ڈال دیا اور اسی طرح سامری نے ڈال دیا

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:87
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (موسیٰ نے) کہا جا تجھ کو دنیا کی زندگی میں یہ (سزا) ہے کہ کہتا رہے کہ مجھ کو ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لئے ایک اور وعدہ ہے (یعنی عذاب کا) جو تجھ سے ٹل نہ سکے گا اور جس معبود (کی پوجا) پر تو (قائم و) معتکف تھا اس کو دیکھ۔ ہم اسے جلادیں گے پھر اس (کی راکھ) کو اُڑا کر دریا میں بکھیر دیں گے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:97
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان کے وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت بڑی سخت اور بہت تلخ ہے

    سورہ قمر، آیت 54:46