مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 63

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا ان هذان لساحران يريدان ان يخرجاكم من ارضكم بسحرهما ويذهبا بطريقتكم المثلى

کہنے لگے یہ دونوں جادوگر ہیں چاہتے ہیں کہ اپنے جادو (کے زور) سے تم کو تمہارے ملک سے نکل دیں اور تمہارے شائستہ مذہب کو نابود کردیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 63
  • پارہ 16
  • صفحہ 315

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تمہارا جو دین اور رسوم پہلے سے چلی آتی ہیں ان کو مٹا کر اپنا دین اور طور و طریق رائج کر دیں اور جاد و کے فن کو بھی جس سے ملک میں تمہاری عزت اور کمائی ہے ، چاہتے ہیں کہ دونوں بھائی تم سے لے اڑیں اور تن تنہا خود اس پر قابض ہو جائیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālū
  2. إِنْیقیناin
  3. هَـٰذَٰنِیہ دونوںhādhāni
  4. لَسَـٰحِرَٰنِالبتہ جادوگر ہیںlasāḥirāni
  5. يُرِيدَانِدونوں چاہتے ہیںyurīdāni
  6. أَنکہan
  7. يُخْرِجَاكُموہ نکلوا دیں تم کو۔ بےدخل کردیں تم کوyukh'rijākum
  8. مِّنْسےmin
  9. أَرْضِكُمتمہاری زمین سےarḍikum
  10. بِسِحْرِهِمَااپنے جادو کے بل پرbisiḥ'rihimā
  11. وَيَذْهَبَااور دونوں لے جائیںwayadhhabā
  12. بِطَرِيقَتِكُمُتمہارے طریقے کوbiṭarīqatikumu
  13. ٱلْمُثْلَىٰسب سے مثالیl-muth'lā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں