مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 103

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لا يحزنهم الفزع الاكبر وتتلقاهم الملائكة هذا يومكم الذي كنتم توعدون

ان کو (اس دن کا) بڑا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔ اور فرشتے ان کو لینے آئیں گے (اور کہیں گے کہ) یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 103
  • پارہ 17
  • صفحہ 331

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس دن جب خلقت کو سخت گھبراہٹ ہو گی۔ اللہ تعالیٰ ان کو رنج و غم سے محفوظ رکھے گا۔ یعنی قبروں سے اٹھنے یا جنت میں داخل ہونے کے وقت فرشتے ان کا استقبال کریں گے اور کہیں گے کہ جس دائمی مسرت و راحت کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا آج اس کے پورا ہونے کا وقت آ گیا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَانہlā
  2. يَحْزُنُهُمُغمگین کرے گی انہیںyaḥzunuhumu
  3. ٱلْفَزَعُگھبراہٹl-fazaʿu
  4. ٱلْأَكْبَرُبڑیl-akbaru
  5. وَتَتَلَقَّىٰهُمُاور لینے آئے گے انہیںwatatalaqqāhumu
  6. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتےl-malāikatu
  7. هَـٰذَایہ ہےhādhā
  8. يَوْمُكُمُتمہارا دنyawmukumu
  9. ٱلَّذِىوہ جوalladhī
  10. كُنتُمْتھے تم کئیے گئےkuntum
  11. تُوعَدُونَوعدہtūʿadūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں