مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 25

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الذين كفروا ويصدون عن سبيل الله والمسجد الحرام الذي جعلناه للناس سواء العاكف فيه والباد ومن يرد فيه بالحاد بظلم نذقه من عذاب اليم

جو لوگ کافر ہیں اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے اور مسجد محترم سے جسے ہم نے لوگوں کے لئے یکساں (عبادت گاہ) بنایا ہے روکتے ہیں۔ خواہ وہاں کے رہنے والے ہوں یا باہر سے آنے والے۔ اور جو اس میں شرارت سے کج روی (وکفر) کرنا چاہے اس کو ہم درد دینے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 25
  • پارہ 17
  • صفحہ 335

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے ہٰذٰنِ خَصۡمٰنِ اخۡتَصَمُوۡا فِیۡ رَبِّہِمۡ الخ میں مومنین اور کفار کے اختصام (جھگڑے) کا ذکر تھا۔ اسی اختصام کی بعض صورتوں کو یہاں بیان فرمایا ہے ۔ یعنی ایک وہ لوگ ہیں جو خود گمراہ ہونے کے ساتھ دوسروں سے مزاحم ہوتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ کوئی شخص اللہ کے راستہ پر نہ چلے ۔ حتٰی کہ جو مسلمان اپنے پیغمبر کی معیت میں عمرہ ادا کرنے کے لئے مکہ معظمہ جا رہے تھے ان کا راستہ روک دیا۔ حالانکہ مسجد حرام (یا حرم شریف کا وہ حصہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  4. وَيَصُدُّونَاور وہ روکتے ہیںwayaṣuddūna
  5. عَنسےʿan
  6. سَبِيلِراستےsabīli
  7. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  8. وَٱلْمَسْجِدِاور مسجدwal-masjidi
  9. ٱلْحَرَامِحرام سےl-ḥarāmi
  10. ٱلَّذِىوہ جوalladhī
  11. جَعَلْنَـٰهُبنایا ہم نے اس کوjaʿalnāhu
  12. لِلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsi
  13. سَوَآءًبرابر ہیںsawāan
  14. ٱلْعَـٰكِفُرہنے والے۔ مقیمl-ʿākifu
  15. فِيهِاس میںfīhi
  16. وَٱلْبَادِ ۚاور باہر سے آنے والےwal-bādi
  17. وَمَناور جو کوئیwaman
  18. يُرِدْچاہے گا۔ ارادہ کرے گاyurid
  19. فِيهِاس میںfīhi
  20. بِإِلْحَادٍۭالحاد کا۔ کج روی کاbi-il'ḥādin
  21. بِظُلْمٍۢظلم کے ساتھbiẓul'min
  22. نُّذِقْهُہم چکھائیں گے اس کوnudhiq'hu
  23. مِنْمیں سےmin
  24. عَذَابٍعذابʿadhābin
  25. أَلِيمٍۢدردناکalīmin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں