مواد پر جائیں
Quran Maqasid

عاكِف

قرآن میں عاكف

معنی: اور جو اعتکاف کرنے والے ہیں

عاكف قرآن کی 5 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
5
مادّہ
ع ك ف

عاكِف

اسم · 7 بار

معنی: اور جو اعتکاف کرنے والے ہیں · دوسرے تراجم: اعتکاف کرنے والے ہو, جم کر رہنے والے, معتکف, جم کر بیٹھے ہو۔ جمے ہوئے ہو

قرآن میں صورتیں

  • عَٰكِفُونَ ×2
  • عَٰكِفِينَ ×2
  • وَٱلْعَٰكِفِينَ ×1
  • عَاكِفًا ×1
  • ٱلْعَٰكِفُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العكوف: الإقبال على الشيء وملازمته على سبيل التعظيم له، والاعتكاف في الشرع: هو الاحتباس في المسجد على سبيل القربة ويقال:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿فأتوا على قوم يعكفون﴾ [الأعراف:138] العكوف: اللبث والإقامة. وقيل: هو الإقبال على الشيء وملازمته على سبيل التعظيم. ومنه قوله تعالى: ﴿وأنتم عاكفون في المساجد﴾ [البقرة:17] قوله: ﴿لن نبرح عليه عاكفين﴾ [طه:91] أي ملازمين للإقامة. يقال: عكف يعكف ويعكف عكوفا، وقد قرئ بهما. والاعتكاف شرعا: اللبث في المسجد بشرائط.…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ع ك ف پر مکمل اندراجات

عاكف والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ہم نے خانہٴ کعبہ کو لوگوں کے لیے جمع ہونے اور امن پانے کی جگہ مقرر کیا اور (حکم دیا کہ) جس مقام پر ابراہیم کھڑے ہوئے تھے، اس کو نماز کی جگہ بنا لو۔ اور ابراہیم اور اسمٰعیل کو کہا کہ طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لیے میرے گھر کو پاک صاف رکھا کرو

    سورہ بقرہ، آیت 2:125
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    روزوں کی راتوں میں تمہارے لئے اپنی عورتوں کے پاس جانا کردیا گیا ہے وہ تمہاری پوشاک ہیں اور تم ان کی پوشاک ہو خدا کو معلوم ہے کہ تم (ان کے پاس جانے سے) اپنے حق میں خیانت کرتے تھے سو اس نے تم پر مہربانی کی اور تمہاری حرکات سےدرگزرفرمائی۔اب (تم کو اختیار ہے کہ) ان سے مباشرت کرو۔ اور خدا نے جو چیز تمہارے لئے لکھ رکھی ہے (یعنی اولاد) اس کو (خدا سے) طلب کرو اور کھاؤ پیو یہاں تک کہ صبح کی سفید دھاری (رات کی) سیاہ دھاری سے الگ نظر آنے لگے۔ پھر روزہ (رکھ کر) رات تک پورا کرو اور جب تم مسجدوں میں اعتکاف بیٹھے ہو تو ان سے مباشرت نہ کرو۔ یہ خدا کی حدیں ہیں ان کے پاس نہ جانا۔ اسی طرح خدا اپنی آیتیں لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ وہ پرہیزگار بنیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:187
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہنے لگے کہ جب تک موسیٰ ہمارے پاس واپس نہ آئیں ہم تو اس کی پوجا پر قائم رہیں گے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:91
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (موسیٰ نے) کہا جا تجھ کو دنیا کی زندگی میں یہ (سزا) ہے کہ کہتا رہے کہ مجھ کو ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لئے ایک اور وعدہ ہے (یعنی عذاب کا) جو تجھ سے ٹل نہ سکے گا اور جس معبود (کی پوجا) پر تو (قائم و) معتکف تھا اس کو دیکھ۔ ہم اسے جلادیں گے پھر اس (کی راکھ) کو اُڑا کر دریا میں بکھیر دیں گے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:97
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا یہ کیا مورتیں ہیں جن (کی پرستش) پر تم معتکف (وقائم) ہو؟

    سورہ انبیاء، آیت 21:52
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ کافر ہیں اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے اور مسجد محترم سے جسے ہم نے لوگوں کے لئے یکساں (عبادت گاہ) بنایا ہے روکتے ہیں۔ خواہ وہاں کے رہنے والے ہوں یا باہر سے آنے والے۔ اور جو اس میں شرارت سے کج روی (وکفر) کرنا چاہے اس کو ہم درد دینے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔

    سورہ حج، آیت 22:25
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں

    سورہ شعراء، آیت 26:71