مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 41

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين ان مكناهم في الارض اقاموا الصلاة واتوا الزكاة وامروا بالمعروف ونهوا عن المنكر ولله عاقبة الامور

یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو ملک میں دسترس دیں تو نماز پڑھیں اور زکوٰة ادا کریں اور نیک کام کرنے کا حکم دیں اور برے کاموں سے منع کریں اور سب کاموں کا انجام خدا ہی کے اختیار میں ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 41
  • پارہ 17
  • صفحہ 337

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ اُن ہی مسلمانوں کا بیان ہے جن پر ظلم ہوئے اور جن کو گھروں سے نکالا گیا۔ یعنی خدا ان کی مدد کیوں نہ کرے گا جبکہ وہی ایسی قوم ہے کہ اگر ہم اسے زمین کی سلطنت دے دیں تب بھی خدا سے غافل نہ ہوں۔ بذات خود بدنی و مالی نیکیوں میں لگے رہیں اور دوسروں کو بھی اسی راہ پر ڈالنےکی کوشش کریں۔ چنانچہ حق تعالیٰ نے ان کو زمین کی حکومت عطا کی اور جو پیشین گوئی کی گئ تھی حرف بحرف سچی ہوئی ۔ فللہ الحمد علیٰ ذلک۔ اس آیت سے صحابہؓ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. إِناگرin
  3. مَّكَّنَّـٰهُمْقدرت دیں ہم ان کوmakkannāhum
  4. فِىمیںfī
  5. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  6. أَقَامُوا۟وہ قائم کرتے ہیںaqāmū
  7. ٱلصَّلَوٰةَنماز کوl-ṣalata
  8. وَءَاتَوُا۟اور دیتے ہیںwaātawū
  9. ٱلزَّكَوٰةَزکوۃ کوl-zakata
  10. وَأَمَرُوا۟اور حکم دیتے ہیںwa-amarū
  11. بِٱلْمَعْرُوفِنیکی کاbil-maʿrūfi
  12. وَنَهَوْا۟اور روکتے ہیںwanahaw
  13. عَنِسےʿani
  14. ٱلْمُنكَرِ ۗبرائیl-munkari
  15. وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیے ہےwalillahi
  16. عَـٰقِبَةُانجامʿāqibatu
  17. ٱلْأُمُورِسب کاموں کاl-umūri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں