مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 77

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا اركعوا واسجدوا واعبدوا ربكم وافعلوا الخير لعلكم تفلحون

مومنو! رکوع کرتے اور سجدے کرتے اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہو اور نیک کام کرو تاکہ فلاح پاؤ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 77
  • پارہ 17
  • صفحہ 341

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

شرک کی تقبیح اور مشرکین کی تفضیح کے بعد مومنین کو خطاب فرماتے ہیں کہ تم اکیلے اپنے رب کی بندگی پر لگے رہو اسی کے آگے جھکو ، اسی کے حضور میں پیشانی ٹیکو، اور اسی کے لئے دوسرے بھلائی کے کام کرو ۔ تاکہ دنیا اور آخرت میں تمہارا بھلا ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. ٱرْكَعُوا۟رکوع کرو۔ جھک جاؤir'kaʿū
  5. وَٱسْجُدُوا۟اور سجدہ کروwa-us'judū
  6. وَٱعْبُدُوا۟اور عبادت کروwa-uʿ'budū
  7. رَبَّكُمْاپنے رب کیrabbakum
  8. وَٱفْعَلُوا۟اور کروwa-if'ʿalū
  9. ٱلْخَيْرَبھلائیl-khayra
  10. لَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakum
  11. تُفْلِحُونَ ۩تم فلاح پاجاؤtuf'liḥūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں