مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومنون، آیت 110

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاتخذتموهم سخريا حتى انسوكم ذكري وكنتم منهم تضحكون

تو تم ان سے تمسخر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے پیچھے میری یاد بھی بھول گئے اور تم (ہمیشہ) ان سے ہنسی کیا کرتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 118 میں سے آیت 110
  • پارہ 18
  • صفحہ 349

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دنیا میں مسلمان جب اپنے رب کے آگے دعا و استغفار کرتے تو تم کو ہنسی سوجھتی تھی۔ اس قدر ٹھٹھا کرتے اور ان کی نیک خصلتوں کا اتنا مذاق اڑاتے تھے کہ ان کے پیچھے پڑ کر تم نے مجھے بھی یاد نہ رکھا، گویا تمہارے سر پر کوئی حاکم ہی نہ تھا جو کسی وقت ان حرکتوں پر نوٹس لے اور ایسی سخت شرارتوں کی سزا دے سکے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَٱتَّخَذْتُمُوهُمْتو تم نے بنا لیا ان کوfa-ittakhadhtumūhum
  2. سِخْرِيًّامذاقsikh'riyyan
  3. حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattā
  4. أَنسَوْكُمْانہوں نے بھلا دیا تم کوansawkum
  5. ذِكْرِىمیرا ذکرdhik'rī
  6. وَكُنتُماور تھے تمwakuntum
  7. مِّنْهُمْان سےmin'hum
  8. تَضْحَكُونَہنسا کرتےtaḍḥakūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں