تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی رسولوں کا تانتا باندھ دیا یکے بعد دیگرے پیغمبر بھیجتے رہے اور مکذبین میں بھی ایک کو دوسرے کے پیچھے چلتا کرتے رہے۔ادھر پیغمبروں کی بعثت کا اور ادھر ہلاک ہونے والوں کا نمبر لگا دیا۔ چنانچہ بہت قومیں ایسی تباہ و برباد کر دی گئیں جن کے قصے کہانیوں کےسوا کوئی چیز باقی نہ رہی۔ آج ان کی داستانیں محض عبرت کے لئے پڑھی اور سنی جاتی ہیں۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں