مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومنون، آیت 50

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وجعلنا ابن مريم وامه اية واويناهما الى ربوة ذات قرار ومعين

اور ہم نے مریم کے بیٹے (عیسیٰ) اور ان کی ماں کو (اپنی) نشانی بنایا تھا اور ان کو ایک اونچی جگہ پر جو رہنے کے لائق تھی اور جہاں (نتھرا ہوا) پانی جاری تھا، پناہ دی تھی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 118 میں سے آیت 50
  • پارہ 18
  • صفحہ 345

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قدرت الہٰیہ کی نشانی ہے کہ تنہا ماں سے بدون باپ کے حضرت عیسٰیؑ کو پیدا کر دیا، جیسا کہ " آل عمران" اور سورۂ "مریم" میں اس کی تقریر کی جا چکی۔ شاید یہ وہی ٹیلہ یا اونچی زمین ہو جہاں وضع حمل کے وقت حضرت مریم تشریف رکھتی تھیں۔چنانچہ سورۂ مریم کی آیات فَنَادٰىہَا مِنۡ تَحۡتِہَاۤ اَلَّا تَحۡزَنِیۡ قَدۡ جَعَلَ رَبُّکِ تَحۡتَکِ سَرِیًّا۔ وَ ہُزِّیۡۤ اِلَیۡکِ بِجِذۡعِ النَّخۡلَۃِ تُسٰقِطۡ عَلَیۡکِ رُطَبًا جَنِیًّا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَعَلْنَااور بنایا ہم نےwajaʿalnā
  2. ٱبْنَابنib'na
  3. مَرْيَمَمریم کوmaryama
  4. وَأُمَّهُۥٓاور اس کی ماں کوwa-ummahu
  5. ءَايَةًۭایک نشانیāyatan
  6. وَءَاوَيْنَـٰهُمَآاور پناہ دی ہم نے ان دونوں کوwaāwaynāhumā
  7. إِلَىٰطرفilā
  8. رَبْوَةٍۢبلند جگہ کےrabwatin
  9. ذَاتِوالیdhāti
  10. قَرَارٍۢقرار والی۔ رہنے والیqarārin
  11. وَمَعِينٍۢاور بہتے چشمے والیwamaʿīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں