مواد پر جائیں
Quran Maqasid

قَرار

قرآن میں قرار

معنی: قرار

قرار قرآن کی 6 سورتوں کی 9 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
9
سورتیں
6
مادّہ
ق ر ر

قَرار

اسم · 9 بار

معنی: قرار · دوسرے تراجم: ٹھکانہ ہے, ایک ٹھکانے میں, ٹھکانے

قرآن میں صورتیں

  • قَرَارٍ ×4
  • ٱلْقَرَارُ ×3
  • قَرَارًا ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قر في مكانه يقر قرارا، إذا ثبت ثبوتا جامدا، وأصله من القر، وهو البرد، وهو يقتضي السكون، والحر يقتضي الحركة، وقرئ: وقرن في بيوتكن [الأحزاب/ 33] قيل : أصله اقررن فحذف إحدى الراءين تخفيفا نحو: فظلتم تفكهون [الواقعة/ 65] ، أي: ظللتم. قال تعالى: جعل لكم الأرض قرارا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالي: ﴿ولكم في الأرض مستقر﴾ [البقرة: 36] أي قرار وثبوت. قوله تعالي: ﴿جعل لكم الأرض قرارا﴾ [غافر: 64] أي ذات قرار، وقيل: معناه مستقرا، وقال في الجنة والنار لفظ ﴿القرار﴾، وقال: ﴿ربوة ذات قرار﴾ [المؤمنون: 50] و ﴿فبئس القرار﴾ [ص: 60] وقوله: ﴿ما لها من قرار﴾ [إبراهيم: 26] أي ثبات. قوله: ﴿فمستقر ومستودع﴾ [الأنعام: 98]…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ق ر ر پر مکمل اندراجات

قرار والی آیات

9 میں سے آیات 1–9

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ناپاک بات کی مثال ناپاک درخت کی سی ہے (نہ جڑ مستحکم نہ شاخیں بلند) زمین کے اوپر ہی سے اکھیڑ کر پھینک دیا جائے گا اس کو ذرا بھی قرار (وثبات) نہیں

    سورہ ابراہیم، آیت 14:26
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (وہ گھر) دوزخ ہے۔ (سب ناشکرے) اس میں داخل ہوں گے۔ اور وہ برا ٹھکانہ ہے

    سورہ ابراہیم، آیت 14:29
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر اس کو ایک مضبوط (اور محفوظ) جگہ میں نطفہ بنا کر رکھا

    سورہ مومنون، آیت 23:13
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے مریم کے بیٹے (عیسیٰ) اور ان کی ماں کو (اپنی) نشانی بنایا تھا اور ان کو ایک اونچی جگہ پر جو رہنے کے لائق تھی اور جہاں (نتھرا ہوا) پانی جاری تھا، پناہ دی تھی

    سورہ مومنون، آیت 23:50
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا کس نے زمین کو قرار گاہ بنایا اور اس کے بیچ نہریں بنائیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور (کس نے) دو دریاؤں کے بیچ اوٹ بنائی (یہ سب کچھ خدا نے بنایا) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہرگز نہیں) بلکہ ان میں اکثر دانش نہیں رکھتے

    سورہ نمل، آیت 27:61
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہیں گے بلکہ تم ہی کو خوشی نہ ہو۔ تم ہی تو یہ (بلا) ہمارے سامنے لائے سو (یہ) برا ٹھکانا ہے

    سورہ ص، آیت 38:60
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھائیو یہ دنیا کی زندگی (چند روزہ) فائدہ اٹھانے کی چیز ہے۔ اور جو آخرت ہے وہی ہمیشہ رہنے کا گھر ہے

    سورہ مومن، آیت 40:39
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا ہی تو ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے ٹھیرنے کی جگہ اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی خوب بنائیں اور تمہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے۔ پس خدائے پروردگار عالم بہت ہی بابرکت ہے

    سورہ مومن، آیت 40:64
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا

    سورہ مرسلات، آیت 77:21