تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی تکلیف سے نکال کر آرام دیں تب بھی احسان نہ مانیں اور شرارت و سرکشی سے باز نہ آئیں۔ حضرت کی دعا سے ایک مرتبہ مکہ والوں پرقحط پڑا تھا، پھر حضرت ہی کی دعا سے کھلا۔ شاید یہ اسی کو فرمایا یا یہ مطلب ہے کہ اگر ہم اپنی رحمت سے ان کے نقصان دور کر دیں یعنی قرآن کی سمجھ دیدیں تب بھی یہ لوگ اپنے ازلی خسران اور سوء استعداد کی وجہ سے اطاعت و انقیاد اختیار کرنے والے نہیں کما قال تعالیٰ وَ لَوۡ عَلِمَ اللّٰہُ فِیۡہِمۡ خَیۡرًا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں