مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 2

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الزانية والزاني فاجلدوا كل واحد منهما مائة جلدة ولا تاخذكم بهما رافة في دين الله ان كنتم تؤمنون بالله واليوم الاخر وليشهد عذابهما طائفة من المؤمنين

بدکاری کرنے والی عورت اور بدکاری کرنے والا مرد (جب ان کی بدکاری ثابت ہوجائے تو) دونوں میں سے ہر ایک کو سو درے مارو۔ اور اگر تم خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو شرع خدا (کے حکم) میں تمہیں ان پر ہرگز ترس نہ آئے۔ اور چاہیئے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت بھی موجود ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 2
  • پارہ 18
  • صفحہ 350

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ سزا اس زانی اور زانیہ کی ہے جو آزاد، عاقل، بالغ ہو اور نکاح کئے ہوئے نہ ہو یا نکاح کرنے کے بعد ہم بستری نہ کر چکے ہوں اور جو آزاد نہ ہو اس کے پچاس درّے لگتے ہیں، اس کا حکم پانچویں پارہ کے اول رکوع کے ختم پر مذکور ہے۔ اور جو عاقل یا بالغ نہ ہو وہ مکلف ہی نہیں۔ محصن کون ہے؟ اور جس مسلمان میں تمام صفتیں موجود ہوں (حریت، بلوغ، عقل ، نکاح اور ہم بستری سے فراغ) ایسے شخص کو "محصن" کہتے ہیں۔ اس کی سزا "رجم" (سنگسار کرنا)…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلزَّانِيَةُزانیہ عورتal-zāniyatu
  2. وَٱلزَّانِىاور زانی مردwal-zānī
  3. فَٱجْلِدُوا۟پس کوڑے ماروfa-ij'lidū
  4. كُلَّہرkulla
  5. وَٰحِدٍۢایک کوwāḥidin
  6. مِّنْهُمَاان دونوں میں سےmin'humā
  7. مِا۟ئَةَسوmi-ata
  8. جَلْدَةٍۢ ۖکوڑےjaldatin
  9. وَلَااور نہwalā
  10. تَأْخُذْكُمپکڑے تم کوtakhudh'kum
  11. بِهِمَاان دونوں کے بارے میںbihimā
  12. رَأْفَةٌۭکوئی ترسrafatun
  13. فِىمیںfī
  14. دِينِدین میںdīni
  15. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  16. إِناگرin
  17. كُنتُمْہو تمkuntum
  18. تُؤْمِنُونَتم ایمان رکھتےtu'minūna
  19. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  20. وَٱلْيَوْمِاور یومwal-yawmi
  21. ٱلْـَٔاخِرِ ۖآخرت پرl-ākhiri
  22. وَلْيَشْهَدْاور چاہیے کہ حاضر ہوwalyashhad
  23. عَذَابَهُمَاان دونوں کی سزا کے وقتʿadhābahumā
  24. طَآئِفَةٌۭایک گروہṭāifatun
  25. مِّنَسےmina
  26. ٱلْمُؤْمِنِينَاہل ایمان میں سےl-mu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں