مواد پر جائیں
Quran Maqasid

آیتِ نور

سورہ نور، آیت 35

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الله نور السماوات والارض مثل نوره كمشكاة فيها مصباح المصباح في زجاجة الزجاجة كانها كوكب دري يوقد من شجرة مباركة زيتونة لا شرقية ولا غربية يكاد زيتها يضيء ولو لم تمسسه نار نور على نور يهدي الله لنوره من يشاء ويضرب الله الامثال للناس والله بكل شيء عليم

خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے کہ گویا ایک طاق ہے جس میں چراغ ہے۔ اور چراغ ایک قندیل میں ہے۔ اور قندیل (ایسی صاف شفاف ہے کہ) گویا موتی کا سا چمکتا ہوا تارہ ہے اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف۔ (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ) اس کا تیل خواہ آگ اسے نہ بھی چھوئے جلنے کو تیار ہے (پڑی) روشنی پر روشنی (ہو رہی ہے) خدا اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ اور خدا نے (جو مثالیں) بیان فرماتا ہے (تو) لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 35
  • پارہ 18
  • صفحہ 354

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ سے رونق اور بستی ہے زمین و آسمان کو اس کی مدد نہ ہو تو سب ویران ہو جائیں (موضح القرآن) سب مخلوق کو نور وجود اسی سے ملا ہے۔ چاند، سورج، ستارے، فرشتے اور انبیاء و اولیاء میں جو ظاہری و باطنی روشنی ہے، اسی منبع النور سے مستفادہ ہے۔ ہدایت و معرفت کا جو چمکارا کسی کو پہنچتا ہے اسی بارگاہ رفیع سے پہنچتا ہے۔ تمام علویات و سفلیات اس کی آیات تکوینیہ و تنزیلیہ سے منور ہیں۔ حسن و جمال یا خوبی و کمال کی کوئی چمک اگر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahu
  2. نُورُنور ہےnūru
  3. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کاl-samāwāti
  4. وَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین کاwal-arḍi
  5. مَثَلُمثالmathalu
  6. نُورِهِۦاس کے نور کیnūrihi
  7. كَمِشْكَوٰةٍۢمانند ایک طاق کے ہے۔ ایک طاق کی طرح ہےkamish'katin
  8. فِيهَااس میںfīhā
  9. مِصْبَاحٌ ۖچراغ ہیںmiṣ'bāḥun
  10. ٱلْمِصْبَاحُچراغl-miṣ'bāḥu
  11. فِىمیںfī
  12. زُجَاجَةٍ ۖفانوس میں ہےzujājatin
  13. ٱلزُّجَاجَةُفانوسl-zujājatu
  14. كَأَنَّهَاگویا کہ وہka-annahā
  15. كَوْكَبٌۭایک تارہ ہےkawkabun
  16. دُرِّىٌّۭچمکتا ہواdurriyyun
  17. يُوقَدُروشن کیا جاتا ہےyūqadu
  18. مِنسےmin
  19. شَجَرَةٍۢایک درخت (سے)shajaratin
  20. مُّبَـٰرَكَةٍۢبابرکتmubārakatin
  21. زَيْتُونَةٍۢزیتون کےzaytūnatin
  22. لَّانہlā
  23. شَرْقِيَّةٍۢمشرقی ہےsharqiyyatin
  24. وَلَااور نہwalā
  25. غَرْبِيَّةٍۢمغربیgharbiyyatin
  26. يَكَادُقریب ہےyakādu
  27. زَيْتُهَااس کا تیلzaytuhā
  28. يُضِىٓءُروشن ہوجائےyuḍīu
  29. وَلَوْاور اگرچہwalaw
  30. لَمْنہlam
  31. تَمْسَسْهُچھوئے اس کوtamsashu
  32. نَارٌۭ ۚکوئی آگnārun
  33. نُّورٌنور ہےnūrun
  34. عَلَىٰپرʿalā
  35. نُورٍۢ ۗنور (پر)nūrin
  36. يَهْدِىرہنمائی کرتا ہےyahdī
  37. ٱللَّهُاللہl-lahu
  38. لِنُورِهِۦاپنے نور کیlinūrihi
  39. مَنجس کوman
  40. يَشَآءُ ۚوہ چاہتا ہےyashāu
  41. وَيَضْرِبُاور بیان کرتا ہےwayaḍribu
  42. ٱللَّهُاللہl-lahu
  43. ٱلْأَمْثَـٰلَمثالیںl-amthāla
  44. لِلنَّاسِ ۗلوگوں کے لیےlilnnāsi
  45. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  46. بِكُلِّساتھ ہرbikulli
  47. شَىْءٍچیز کےshayin
  48. عَلِيمٌۭجاننے والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں