مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 39

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين كفروا اعمالهم كسراب بقيعة يحسبه الظمان ماء حتى اذا جاءه لم يجده شيئا ووجد الله عنده فوفاه حسابه والله سريع الحساب

جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے میدان میں ریت کہ پیاسا اسے پانی سمجھے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آئے تو اسے کچھ بھی نہ پائے اور خدا ہی کو اپنے پاس دیکھے تو وہ اسے اس کا حساب پورا پورا چکا دے۔ اور خدا جلد حساب کرنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 39
  • پارہ 18
  • صفحہ 355

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کافر دو قسم کے ہیں ایک وہ جو اپنے زعم اور عقیدہ کے موافق کچھ اچھے کام کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ مرنے کے بعد کام آئیں گے، حالانکہ اگر کوئی کام بظاہر اچھا بھی ہو تو کفر کی شامت سے وہ عنداللہ مقبول و معتبر نہیں۔ ان فریب خوردہ کافروں کی مثال ایسی سمجھو کہ دوپہر کے وقت جنگل میں ایک پیاسے کو دور سے پانی دکھائی دیا اور وہ حقیقت میں چمکتی ہوئی ریت تھی۔ پیاسا شدت تشنگی سے بیتاب ہو کر وہاں پہنچا، دیکھا تو پانی وانی کچھ نہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  2. كَفَرُوٓا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  3. أَعْمَـٰلُهُمْاعمال ان کےaʿmāluhum
  4. كَسَرَابٍۭمانند سراب کے ہیںkasarābin
  5. بِقِيعَةٍۢایک چٹیل میدان میںbiqīʿatin
  6. يَحْسَبُهُسمجھتا ہے اس کوyaḥsabuhu
  7. ٱلظَّمْـَٔانُپیاساl-ẓamānu
  8. مَآءًپانیmāan
  9. حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattā
  10. إِذَاجبidhā
  11. جَآءَهُۥآتا ہے اس کے پاسjāahu
  12. لَمْنہیںlam
  13. يَجِدْهُپاتا اس کوyajid'hu
  14. شَيْـًۭٔاکچھ بھیshayan
  15. وَوَجَدَاور پاتا ہےwawajada
  16. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  17. عِندَهُۥاس کے پاسʿindahu
  18. فَوَفَّىٰهُپھر پورا پورا دیتا ہے اس کوfawaffāhu
  19. حِسَابَهُۥ ۗاس کا حسابḥisābahu
  20. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  21. سَرِيعُجلد لینے والا ہےsarīʿu
  22. ٱلْحِسَابِحسابl-ḥisābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں