تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی قوم لوط کی بستیاں جن کے کھنڈرات پر سے مکہ والے “شام” کے سفر میں گذرتے تھے۔ یعنی کیا ان کے کھنڈرات کو عبرت کی نگاہ سے نہ دیکھا۔ یعنی عبرت کہاں سے ہوتی جب ان کے نزدیک یہ احتمال ہی نہیں کہ مرنے کے بعد پھر جی اٹھنا اور خدا کے سامنے حاضر ہونا ہے عبرت تو و ہی حاصل کرتا ہے جس کے دل میں تھوڑا بہت ڈر ہو اور انجام کی طرف سے بالکل بے فکر نہ ہو۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں