مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مَطَر

قرآن میں مطر

معنی: بارش

مطر قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
5
سورتیں
5
مادّہ
م ط ر

مَطَر

اسم · 7 بار

معنی: بارش

قرآن میں صورتیں

  • مَّطَرٍ ×4
  • مَّطَرًا ×3

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

المطر: الماء المنسكب، ويوممطير وماطر، وممطر، وواد مطير. أي: ممطور، يقال: مطرتنا السماء وأمطرتنا، وما مطرت منه بخير، وقيل: إن «مطر» يقال في الخير، و «أمطر» في العذاب، قال تعالى: وأمطرنا عليهم مطرا فساء مطر المنذرين [الشعراء/ 173] ، وأمطرنا عليهم مطرا فانظر كيف كان عاقبة المجرمين [الأعراف/ 84] ، وأمطرنا عليهم حجارة…

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وأمطرنا عليهم مطرا﴾ [الأعراف: 84] المطر: الماء المنسكب من السماء. ويقال: يوم ماطر، ومطير وممطر، على المبالغة. وجاء في التفسير: إن «أمطرنا» في العذاب، و «مطرنا» في الرحمة. قال الهروي: وأما لغة العرب فيقال: مطرت السماء وأمطرت.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ م ط ر پر مکمل اندراجات

مطر والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (اے پیغمبر) جب تم ان (مجاہدین کے لشکر) میں ہو اور ان کو نماز پڑھانے لگو تو چاہیئے کہ ان کی ایک جماعت تمہارے ساتھ مسلح ہو کر کھڑی رہے جب وہ سجدہ کرچکیں تو پرے ہو جائیں پھر دوسری جماعت جس نے نماز نہیں پڑھی (ان کی جگہ) آئے اور ہوشیار اور مسلح ہو کر تمہارے ساتھ نماز ادا کرے کافر اس گھات میں ہیں کہ تم ذرا اپنے ہتھیاروں اور سامان سے غافل ہو جاؤ تو تم پر یکبارگی حملہ کردیں اگر تم بارش کے سبب تکلیف میں یا بیمار ہو تو تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ہتھیار اتار رکھو مگر ہوشیار ضرور رہنا خدا نے کافروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:102
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ان پر (پتھروں کا) مینھ برسایا۔ سو دیکھ لو کہ گنہگاروں کا کیسا انجام ہوا

    سورہ اعراف، آیت 7:84
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ کافر اس بستی پر بھی گزر چکے ہیں جس پر بری طرح کا مینہ برسایا گیا تھا۔ کیا وہ اس کو دیکھتے نہ ہوں گے۔ بلکہ ان کو (مرنے کے بعد) جی اُٹھنے کی امید ہی نہیں تھی۔

    سورہ فرقان، آیت 25:40
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان پر مینھہ برسایا۔ سو جو مینھہ ان (لوگوں) پر (برسا) جو ڈرائے گئے برا تھا

    سورہ شعراء، آیت 26:173
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ان پر مینھہ برسایا سو (جو) مینھہ ان لوگوں پر برسا جن کو متنبہ کردیا گیا تھا، برا تھا

    سورہ نمل، آیت 27:58