مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 53

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وهو الذي مرج البحرين هذا عذب فرات وهذا ملح اجاج وجعل بينهما برزخا وحجرا محجورا

اور وہی تو ہے جس نے دو دریاؤں کو ملا دیا ایک کا پانی شیریں ہے پیاس بجھانے والا اور دوسرے کا کھاری چھاتی جلانے والا۔ اور دونوں کے درمیان ایک آڑ اور مضبوط اوٹ بنادی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 53
  • پارہ 19
  • صفحہ 364

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بیان القرآن میں دو معتبر بنگالی علماء کی شہادت نقل کی ہے کہ “ارکان” سے “چاٹگام” تک دریا کی شان یہ ہے کہ اس کی دو جانبین بالکل الگ الگ نوعیت کے دو دریا نظر آتے ہیں، ایک کا پانی سفید ہے ، ایک کا سیاہ، سیاہ میں سمندر کی طرح طوفانی تلاطم اور تموج ہوتا ہے اور سفید بالکل ساکن رہتا ہے کشتی سفید میں چلتی ہے۔ اور دونوں کے بیچ میں ایک دھاری سی برابر چلی گئ ہے جو دونوں کا ملتقٰی ہے لوگ کہتے ہیں کہ سفید پانی میٹھا ہے اور سیاہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَهُوَاور وہ اللہwahuwa
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. مَرَجَجس نے ملائےmaraja
  4. ٱلْبَحْرَيْنِدو سمندرl-baḥrayni
  5. هَـٰذَایہhādhā
  6. عَذْبٌۭمیٹھا ہےʿadhbun
  7. فُرَاتٌۭشیریں ہیںfurātun
  8. وَهَـٰذَااور یہwahādhā
  9. مِلْحٌنمکین ہےmil'ḥun
  10. أُجَاجٌۭکھاری ہے۔ کڑوا ہےujājun
  11. وَجَعَلَاور اس نے بنادیاwajaʿala
  12. بَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیانbaynahumā
  13. بَرْزَخًۭاایک پردہbarzakhan
  14. وَحِجْرًۭااور ایک بندwaḥij'ran
  15. مَّحْجُورًۭابندھا ہواmaḥjūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں