مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 74

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين يقولون ربنا هب لنا من ازواجنا وذرياتنا قرة اعين واجعلنا للمتقين اماما

اور وہ جو (خدا سے) دعا مانگتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے (دل کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 74
  • پارہ 19
  • صفحہ 366

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بیوی بچے ایسے عنایت فرما جنہیں دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی اور قلب مسرور ہو۔ اور ظاہر ہے مومن کامل کا دل اسی وقت ٹھنڈا ہو گا جب اپنے اہل و عیال کو اطاعت الہٰی کے راستہ پر گامزن اور علم نافع کی تحصیل میں مشغول پائے ۔ دنیا کی سب نعمتیں اور مسرتیں اس کے بعد ہیں۔ یعنی ایسا بنا دے کہ لوگ ہماری اقتداء کر کے متقی بن جایا کریں۔ حاصل یہ کہ ہم نہ صرف بذات خود مہتدی، بلکہ دوسروں کے لئے ہادی ہوں۔ اور ہمارا خاندان تقویٰ و طہارت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  2. يَقُولُونَجو کہتے ہیںyaqūlūna
  3. رَبَّنَااے ہمارے ربrabbanā
  4. هَبْعطا کرhab
  5. لَنَاہم کوlanā
  6. مِنْمیں سے۔min
  7. أَزْوَٰجِنَاشوہروں- ہماری بیویوںazwājinā
  8. وَذُرِّيَّـٰتِنَااور ہماری اولادوں میں سےwadhurriyyātinā
  9. قُرَّةَٹھنڈکqurrata
  10. أَعْيُنٍۢآنکھوں کیaʿyunin
  11. وَٱجْعَلْنَااور بنا ہم کوwa-ij'ʿalnā
  12. لِلْمُتَّقِينَمتقی لوگوں کے لیےlil'muttaqīna
  13. إِمَامًاراہ نماimāman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں