مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شعراء، آیت 227

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الا الذين امنوا وعملوا الصالحات وذكروا الله كثيرا وانتصروا من بعد ما ظلموا وسيعلم الذين ظلموا اي منقلب ينقلبون

مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے اور خدا کو بہت یاد کرتے رہے اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد انتقام لیا اور ظالم عنقریب جان لیں گے کہ کون سی جگہ لوٹ کر جاتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 227 میں سے آیت 227
  • پارہ 19
  • صفحہ 376

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مگر جو کوئی شعر میں اللہ کی حمد کہے یا نیکی کی ترغیب دے، یا کفر کی مذمت یا گناہ کی برائی کرے یا کافر اسلام کی ہجو کریں یہ اس کا جواب دے، یا کسی نے اس کو ایذاء پہنچائی اس کا جواب بحد اعتدال دیا، ایسا شعر عیب نہیں۔ چنانچہ حضرت حسان ابن ثابتؓ وغیرہ ایسے ہی اشعار کہتے تھے۔ اسی لئے حضور ﷺ نے فرمایا کہ ان کافروں کا جواب دے اور روح القدس تیرے ساتھ ہے۔ یہ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُوۡا کی مناسبت سے فرمایا کہ ظالموں کو عنقریب…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِلَّاسوائےillā
  2. ٱلَّذِينَان کےalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  4. وَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilū
  5. ٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥāti
  6. وَذَكَرُوا۟اور یاد کیا انہوں نےwadhakarū
  7. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  8. كَثِيرًۭابہت زیادہkathīran
  9. وَٱنتَصَرُوا۟اور انہوں نے بدلہ لیاwa-intaṣarū
  10. مِنۢاس کےmin
  11. بَعْدِبعدbaʿdi
  12. مَاجوmā
  13. ظُلِمُوا۟ ۗوہ ظلم کیے گئےẓulimū
  14. وَسَيَعْلَمُاور عنقریب جان لیں گےwasayaʿlamu
  15. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  16. ظَلَمُوٓا۟جنہوں نے ظلم کیاẓalamū
  17. أَىَّکون سےayya
  18. مُنقَلَبٍۢانجام کوmunqalabin
  19. يَنقَلِبُونَوہ لوٹتے ہیںyanqalibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں