مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 39

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال عفريت من الجن انا اتيك به قبل ان تقوم من مقامك واني عليه لقوي امين

جنات میں سے ایک قوی ہیکل جن نے کہا کہ قبل اس کے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں میں اس کو آپ کے پاس لاحاضر کرتا ہوں اور میں اس (کے اٹھانے کی) طاقت رکھتا ہوں (اور) امانت دار ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 39
  • پارہ 19
  • صفحہ 380

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت سلیمانؑ کا دربار روزانہ ایک معین وقت تک لگتا تھا۔ مطلب یہ ہے کہ اس سے پہلے کہ آپ دربار سے اٹھ کر جائیں، میں تخت کو حاضر کر سکتا ہوں، مگر اس کو پھر کچھ عرصہ لگتا۔ حضرت سلیمانؑ اس سے بھی زیادہ جلدی چاہتے تھے۔ "زور آور ہوں" یعنی اپنی قوت بازو سے بہت جلد اٹھا کر لا سکتا ہوں، اللہ نے مجھ کو قدرت دی ہے اور "معتبرہوں" یعنی اس میں خیانت نہ کروں گا۔ کہتے ہیں تخت بہت بیش قیمت تھا، سونے چاندی کا اور لعل و جواہر جڑے تھے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. عِفْرِيتٌۭایک دیو نےʿif'rītun
  3. مِّنَمیں سےmina
  4. ٱلْجِنِّجنوںl-jini
  5. أَنَا۠میںanā
  6. ءَاتِيكَلاؤں گا تیرے پاسātīka
  7. بِهِۦاس کو،bihi
  8. قَبْلَاس سے قبلqabla
  9. أَنکہan
  10. تَقُومَتو کھڑا ہوtaqūma
  11. مِنسےmin
  12. مَّقَامِكَ ۖاپنی جگہmaqāmika
  13. وَإِنِّىاور بیشک میںwa-innī
  14. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  15. لَقَوِىٌّالبتہ قوت رکھنے والا ہوں،laqawiyyun
  16. أَمِينٌۭامانت دارہوںamīnun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں