مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 84

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

حتى اذا جاءوا قال اكذبتم باياتي ولم تحيطوا بها علما اماذا كنتم تعملون

یہاں تک کہ جب (سب) آجائیں گے تو (خدا) فرمائے گا کہ کیا تم نے میری آیتوں کو جھٹلا دیا تھا اور تم نے (اپنے) علم سے ان پر احاطہ تو کیا ہی نہ تھا۔ بھلا تم کیا کرتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 84
  • پارہ 20
  • صفحہ 384

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی پوری طرح سمجھنے اور تمام اطراف و جوانب پر نظر ڈالنے کی کوشش بھی نہ کی، پہلے ہی جھٹلانا شروع کر دیا۔ یا بولو! یہ نہیں تو اور کیا کرتے تھے۔ یعنی اس کے سوا تمہارا کام ہی کیا تھا۔ اور ممکن ہے یہ مطلب ہو کہ بے سوچے سمجھے تکذیب ہی کی تھی؟ یا بولو! اس کے سوا اور بھی کچھ گناہ سمیٹے تھے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattā
  2. إِذَاجبidhā
  3. جَآءُووہ سب آجائیں گےjāū
  4. قَالَاللہ تعالیٰ پوچھیں گےqāla
  5. أَكَذَّبْتُمکیا جھٹلایا تم نےakadhabtum
  6. بِـَٔايَـٰتِىمیری آیات کوbiāyātī
  7. وَلَمْاور نہیںwalam
  8. تُحِيطُوا۟تم نے احاطہ کیا تھاtuḥīṭū
  9. بِهَاان کاbihā
  10. عِلْمًاعلم کے اعتبار سےʿil'man
  11. أَمَّاذَایا کیا کچھammādhā
  12. كُنتُمْتھے تمkuntum
  13. تَعْمَلُونَتم عمل کرتےtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں