مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 38

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال فرعون يا ايها الملا ما علمت لكم من اله غيري فاوقد لي يا هامان على الطين فاجعل لي صرحا لعلي اطلع الى اله موسى واني لاظنه من الكاذبين

اور فرعون نے کہا کہ اے اہلِ دربار میں تمہارا اپنے سوا کسی کو خدا نہیں جانتا تو ہامان میرے لئے گارے کو آگ لگوا (کر اینٹیں پکوا) دو پھر ایک (اُونچا) محل بنادو تاکہ میں موسٰی کے خدا کی طرف چڑھ جاؤں اور میں تو اُسے جھوٹا سمجھتا ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 38
  • پارہ 20
  • صفحہ 390

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اپنے وزیر ہامان کو کہا کہ اچھا اینٹوں کا ایک پزاوہ لگواؤ تاکہ پکی اینٹوں کی خوب اونچی عمارت بنوا کر اور آسمان کے قریب ہو کر میں موسٰیؑ کے خدا کو جھانک آؤں کہ کہاں ہے اور کیسا ہے۔ کیونکہ زمین میں تو مجھے کوئی خدا اپنے سوا نظر نہیں پڑتا۔ آسمان میں بھی خیال تو یہ ہی ہے کہ کوئی نہ ہو گا، تاہم موسٰیؑ کی بات کا جواب ہو جائے گا۔ یہ بات ملعون نے استہزاء و تمسخر سے کہی اور ممکن ہے اس قدر بدحواس و پاگل ہو گیا ہو کہ اس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَاور کہاwaqāla
  2. فِرْعَوْنُفرعون نےfir'ʿawnu
  3. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  4. ٱلْمَلَأُسرداروl-mala-u
  5. مَانہیںmā
  6. عَلِمْتُمیں جانتاʿalim'tu
  7. لَكُمتمہارے لئےlakum
  8. مِّنْکوئیmin
  9. إِلَـٰهٍالٰہilāhin
  10. غَيْرِىاپنے سواghayrī
  11. فَأَوْقِدْپس جلاfa-awqid
  12. لِىمیرے لئےlī
  13. يَـٰهَـٰمَـٰنُاے ہامانyāhāmānu
  14. عَلَىاوپرʿalā
  15. ٱلطِّينِمٹی کےl-ṭīni
  16. فَٱجْعَلپھر بناfa-ij'ʿal
  17. لِّىمیرے لئےlī
  18. صَرْحًۭاایک محلṣarḥan
  19. لَّعَلِّىٓشاید کہ میںlaʿallī
  20. أَطَّلِعُاطلاع پاؤں/ دیکھ سکوںaṭṭaliʿu
  21. إِلَىٰٓطرفilā
  22. إِلَـٰهِالٰہ کےilāhi
  23. مُوسَىٰموسیٰ کےmūsā
  24. وَإِنِّىاور بیشک میںwa-innī
  25. لَأَظُنُّهُۥالبتہ سمجھتا ہوں اس کوla-aẓunnuhu
  26. مِنَسےmina
  27. ٱلْكَـٰذِبِينَجھوٹوں میں (سے)l-kādhibīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں