مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 6

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ونمكن لهم في الارض ونري فرعون وهامان وجنودهما منهم ما كانوا يحذرون

اور ملک میں ان کو قدرت دیں اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر کو وہ چیزیں دکھا دیں جس سے وہ ڈرتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 6
  • پارہ 20
  • صفحہ 386

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس ملعون کے انتظامات تو وہ تھے، اور ہمارا ارادہ یہ تھا کہ کمزوروں کو قوی اور پستوں کو بالا کیا جائے۔ جس قوم کو فرعونیوں نے ذلیل غلام بنا رکھا تھا ان ہی کے سر پر دین کی امامت اور دنیا کی سرداری کا تاج رکھ دیں۔ ظالموں اور متکبروں سے جگہ خالی کرا کر اس مظلوم و ستم رسیدہ قوم سے زمین کو آباد کریں اور دینی سیادت کے ساتھ دنیوی حکومت بھی اس مظلوم و مقہور قوم کے حوالے کی جائے۔ "ہامان" وزیر تھا فرعون کا جو ظلم و ستم میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَنُمَكِّنَاور ہم اقتدار بخشیںwanumakkina
  2. لَهُمْان کوlahum
  3. فِىمیںfī
  4. ٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍi
  5. وَنُرِىَاور ہم دکھائیںwanuriya
  6. فِرْعَوْنَفرعون کوfir'ʿawna
  7. وَهَـٰمَـٰنَاور ہامان کوwahāmāna
  8. وَجُنُودَهُمَااور ان دونوں کے لشکروں کوwajunūdahumā
  9. مِنْهُمان میں سےmin'hum
  10. مَّاجوmā
  11. كَانُوا۟تھے وہkānū
  12. يَحْذَرُونَڈرتے/ اندیشہ کرتےyaḥdharūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں