مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 68

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وربك يخلق ما يشاء ويختار ما كان لهم الخيرة سبحان الله وتعالى عما يشركون

اور تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) برگزیدہ کرلیتا ہے۔ ان کو اس کا اختیار نہیں ہے۔ یہ جو شرک کرتے ہیں خدا اس سے پاک وبالاتر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 68
  • پارہ 20
  • صفحہ 393

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہرچیز کا پیدا کرنا بھی اسی کی مشیت و اختیار سے ہے اور کسی چیز کو پسند کرنے یا چھانٹ کر منتخب کر لینے کا حق بھی اسی کو حاصل ہے۔ جو اس کی مرضی ہو احکام بھیجے۔ جس شخص کو مناسب جانے کسی خاص منصب و مرتبہ پر فائز کرے۔ جس کسی میں استعداد دیکھے راہ ہدایت پر چلا کر کامیاب فرما دے اور مخلوقات کی ہر جنس میں سے جس نوع کو یا نوع میں سے جس فرد کو چاہے اپنی حکمت کے موافق دوسرے انواع و افراد سے ممتاز بنا دے۔ اس کے سوا کسی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَرَبُّكَاور رب تیراwarabbuka
  2. يَخْلُقُپیدا کرتا ہےyakhluqu
  3. مَاجوmā
  4. يَشَآءُوہ چاہتا ہےyashāu
  5. وَيَخْتَارُ ۗاور منتخب کرلیتا ہےwayakhtāru
  6. مَانہیںmā
  7. كَانَہےkāna
  8. لَهُمُان کے لئےlahumu
  9. ٱلْخِيَرَةُ ۚاختیارl-khiyaratu
  10. سُبْحَـٰنَپاک ہےsub'ḥāna
  11. ٱللَّهِاللہl-lahi
  12. وَتَعَـٰلَىٰاور بلند ہےwataʿālā
  13. عَمَّااس سے جوʿammā
  14. يُشْرِكُونَوہ شریک ٹھہراتے ہیںyush'rikūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں