تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی بعضوں کے چہرہ پر ایمان و تقویٰ کا نور چمکتا ہوگا اور عزت و وقار کے ساتھ شاداں و فرحاں نظر آئیں گے۔ ان کے بر خلاف بعضوں کے منہ کفر و نفاق یا فسق و فجور کی سیاہی سے کالے ہوں گے، صورت سے ذلت و رسوائی ٹپک رہی ہو گی۔ گویا ہر ایک کا ظاہر باطن کا آئینہ بن جائے گا۔ یہ الفاظ مرتدین، منافقین، اہل کتاب، عام کفار یا بتدعین و فساق و فجار سب کو کہے جا سکتے ہیں ۔ "مرتد" تو اسی کو کہتے ہیں جو ایمان لانے کے بعد کافر ہو جائے۔…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں