مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 118

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا لا تتخذوا بطانة من دونكم لا يالونكم خبالا ودوا ما عنتم قد بدت البغضاء من افواههم وما تخفي صدورهم اكبر قد بينا لكم الايات ان كنتم تعقلون

مومنو! کسی غیر (مذہب کے آدمی) کو اپنا رازداں نہ بنانا یہ لوگ تمہاری خرابی اور (فتنہ انگیزی کرنے) میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ (جس طرح ہو) تمہیں تکلیف پہنچے ان کی زبانوں سے تو دشمنی ظاہر ہوہی چکی ہے اور جو (کینے) ان کے سینوں میں مخفی ہیں وہ کہیں زیادہ ہیں اگر تم عقل رکھتے ہو تو ہم نے تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سنا دی ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 118
  • پارہ 4
  • صفحہ 65

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ آیتیں بعض کہتے ہیں یہود کے متعلق نازل ہوئیں کیونکہ بعض مسلمان جوار (ہمسائیگی) حلف (دوستانہ معاہدہ) وغیرہ کی بناء پر جو تعلقات قبل از اسلام ان سے رکھتے چلے آ رہے تھے، بعد از اسلام بھی بدستور ان پر قائم رہے اور دوستی پر اعتماد کر کے ان سے مسلمانوں کے بعض رازدارانہ مشوروں کے اخفاء کا بھی اہتمام نہ کیا اور بعض کے نزدیک یہ آیتیں منفافقین کے حق میں نازل ہوئیں، کیونکہ عام طور پر لوگ ظاہر میں مسلمان سمجھ کر ان سے پوری…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. لَانہlā
  5. تَتَّخِذُوا۟تم بناؤtattakhidhū
  6. بِطَانَةًۭدلی دوست۔ رازدانbiṭānatan
  7. مِّنسےmin
  8. دُونِكُمْاپنے سواdūnikum
  9. لَانہlā
  10. يَأْلُونَكُمْکمی کریں گے وہ تم سےyalūnakum
  11. خَبَالًۭاکسی خرابی کی۔ فساد میںkhabālan
  12. وَدُّوا۟وہ دل سے چاہتے ہیںwaddū
  13. مَاکہmā
  14. عَنِتُّمْمشکل میں پڑو تمʿanittum
  15. قَدْتحقیقqad
  16. بَدَتِظاہر ہوگئیbadati
  17. ٱلْبَغْضَآءُدشمنیl-baghḍāu
  18. مِنْسےmin
  19. أَفْوَٰهِهِمْان کے مونہوںafwāhihim
  20. وَمَااور جوwamā
  21. تُخْفِىچھپاتے ہیںtukh'fī
  22. صُدُورُهُمْان کے سینےṣudūruhum
  23. أَكْبَرُ ۚبہت بڑا ہے۔ بڑی ہےakbaru
  24. قَدْتحقیقqad
  25. بَيَّنَّابیاں کیں ہم نے۔ بیان کردی ہیں ہم نےbayyannā
  26. لَكُمُتمہارے لیےlakumu
  27. ٱلْـَٔايَـٰتِ ۖنشانیاںl-āyāti
  28. إِناگرin
  29. كُنتُمْہو تمkuntum
  30. تَعْقِلُونَتم عقل رکھتےtaʿqilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں